محمد تابش صدیقی — جون 26، 2016 5:36 شام
پہلے مصرع میں کر کی جگہ ( کے ) ہے شاید ( کر ) کی وجہ سے پہلا مصرع وزن سے خارج لگتا ہے
کر اور کے کا وزن برابر ہے
RAZIQ SHAD — جون 26، 2016 5:53 شام
کر اور کے کا وزن برابر ہے
سر جی( کر )فع پر ہی بندھے گا اور دو حرفی ہے جبکہ (کے) کو آپ سنگل حرفی یا دو حرفی باندھ سکتے ہیں جبکہ
بے تابیاں سمیٹ کرسارے جہان کی
کر لگانے سے مصرع وزن سے خارج ہو جاتا ہے
چونکہ کر دو حرفی ہے اور یہاں سنگل حرفی لگے گا اس لئے کے ہی مناسب رہے گا ہو سکتا ہے لوگ کاپی پیسٹ کرتے کرتے کے کو کر بنا گئے ہوں
کر اور کے دو حرفی تو باندھے جا سکتے ہیں مگر کر کو سنگل حرفی نہیں باندھا جا سکتا اس لئے کر کی جگہ کے یا کوئی بھی سنگل حرفی لفظ لگے گا تب مصرع وزن میں ہوگا
گلزار خان — جون 26، 2016 6:17 شام
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے یہاں میری نظر سے ابھی گزرا وقت نکال کے ضرور شئیر کرتے ہیں
گلزار خان — جون 26، 2016 6:22 شام
فیس بوک پرو فائل ایمپلائر کی نیسلے کمپنی کا نام لکھ دینے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آئی ڈی ہولڈر گریجویٹ ہے بلکہ لہجے سے پتہ چل جاتا ہے کہ وہ تو صرف استعمال شدہ خالی بوتلیں دھوکر دوبارہ استعمال کے قابل بناتا ہے اور جوس کے خالی ڈبوں پر پاؤں مار کر پٹاخے پھوڑتا ہے عزت والی بےعزتی ہے۔۔
گلزار خان — جون 26، 2016 6:50 شام
خراٹے اور کینڈی کرش دو ایسی بیماریاں ہیں جس میں میں مریض نہیں دوسرے متاثر ہرتے ہیں