یوسفیآدھا مسلمان!

مہدی نقوی حجاز — اگست 1، 2012 7:59 شام
غالب نے خود کو اس بنا پر آدھا مسلمان کہا تھا کہ شراب پیتا ہوں، سؤر نہیں کھاتا۔فقیر سود کھاتا ہے، حرام شے نہیں پیتا کہ وہ وسیلئہ معاش نہیں۔ حضرت موسٰی کی امّت نے تو سونے کے بچھڑے کی صرف پرستش ہی کی تھی۔ہم تو اس سے افزائش نسل کا کام بھی لینے لگے ہیں۔سود پر روپیہ چلانا انسان کا دوسرا قدیم ترین پیشہ ہے۔اس کے بارے میں کم ازکم اردو میں ابھی تک کچھ نہیں لکھا گیا۔پہلے قدیم ترین پیشے کا حق تو مرزا ہادی رسوا نے امراؤ جان ادا میں اور بعد ازاں سعادت حسن منٹو نے بکمالِ حسن و خوباں ادا کر دیا۔بلکہ کہنا چاہیے کہ منٹو تو ساری عمر قلم برداشتہ ہی رہے۔تُزکِ یوسفی۔۔۔۔۔زرگزشت
الف عین — اگست 2، 2012 6:06 صبح
یہاں پتہ چلتا ہے کہ اردو میں الفاظ کے درمیان سپیس دینے کی اہمیت کیا ہے۔
قلم برداشتہ
اور
قلم بر داشتہ
پر غور کرو۔ اس کے بغیر مہدی نے اس تحریر کا بقول کسے ’ڈنک‘ ہی نکال دیا ہے
فاتح — اگست 2، 2012 8:32 صبح
اعجاز صاحب! جتنا لطف یوسفی کے کئی جملوں نے دیا اتنا یہ ایک جملہ دے گیا۔ ہاہاہاہا
یہاں پتہ چلتا ہے کہ اردو میں الفاظ کے درمیان سپیس دینے کی اہمیت کیا ہے۔
قلم برداشتہ
اور
قلم بر داشتہ
محمود احمد غزنوی — اگست 2، 2012 10:13 صبح
دل برداشتہ اور دلبر داشتہ والی بات ہوئی :)
فاتح — اگست 2، 2012 3:11 شام
فارسی کی ضرب المثل یاد آ گئی۔۔۔ داشتہ آید بہ car
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 3، 2012 5:43 شام
یہاں پتہ چلتا ہے کہ اردو میں الفاظ کے درمیان سپیس دینے کی اہمیت کیا ہے۔
قلم برداشتہ
اور
قلم بر داشتہ
پر غور کرو۔ اس کے بغیر مہدی نے اس تحریر کا بقول کسے ’ڈنک‘ ہی نکال دیا ہے

مدیر کی جانب سے درخواست ہے کہ کیوں نہ عبارت کو اسی شکل میں رہنے دیا جائے تاکہ تبصروں کی معنی خیزی و شوخی برقرار رہے
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2012 5:49 شام
ارے صاحب ہمیں تو آج اتنے دنوں بعد اس "قلم برداشتہ" کا مطلب سمجھ آیا ہے۔۔۔ اف خدا اتنا فحش۔۔۔:D
الف عین — اگست 4، 2012 7:26 صبح
فارسی کی ضرب المثل یاد آ گئی۔۔۔ داشتہ آید بہ car
غالباً یہ تیر بھی اسی ترکش کا ہے!!
باباجی — اگست 4، 2012 7:45 صبح
اسی طرح کے جملے بعض اوقات شہ سرخیوں میں اور کہیں کسی کا کوئی پرانا کھاتہ کھولنے میں استعمال ہوتے ہیں۔;)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AF%DA%BE%D8%A7-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86.53167/