احباب بتائیں

زویا شیخ — جون 2، 2018 5:43 شام
مدعا کے ساتھ ہماری لکھا جاےء گا یا ہمارا مدعا
رسول اللہ کے صدقے ہماری مدعا سن لے
یقیں پھر
رسول اللہ کے صدقے ہمارا مدعا سن لے
عبدالقیوم چوہدری — جون 2، 2018 5:46 شام
پاکستان میں تو ہمارا ہی استعمال ہوتا ہے غالباً۔ بھارت والوں کے مدعے کا علم نہیں۔
محمد تابش صدیقی — جون 2، 2018 5:47 شام
ہمارا مدعا
فرقان احمد — جون 2، 2018 5:50 شام
کہتے ہو، نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا
دل کہاں کہ گم کیجے؟ ہم نے مدعا پایا ۔۔۔!
(غالب)
ہمارا ووٹ 'ہمارا' کی جانب ہی ہے۔
محمد تابش صدیقی — جون 2، 2018 5:52 شام
ویسے اس میں کبھی اختلاف نظر سے نہیں گزرا۔
مریم افتخار — جون 2، 2018 6:41 شام
مدعا کے ساتھ ہماری لکھا جاےء گا یا ہمارا مدعا
رسول اللہ کے صدقے ہماری مدعا سن لے
یقیں پھر
رسول اللہ کے صدقے ہمارا مدعا سن لے
ارے بھئی لکھنؤ والوں کو یہ سوال پوچھنا پڑ گیا؟ :)
یاز — جون 2، 2018 6:44 شام
ویسے اس میں کبھی اختلاف نظر سے نہیں گزرا۔
جی بالکل۔ کبھی ہماری مدعا غلطی سے بھی سننے کو نہیں ملا۔
موجودہ اردو میں ہمارا مدعا ہی مستعمل ہے۔
زویا شیخ — جون 3، 2018 7:18 صبح
ارے بھئی لکھنؤ والوں کو یہ سوال پوچھنا پڑ گیا؟ :)
دراصل جس نے پوچھا ہے اسے اپنے ذہن سے جواب دینے کے بجائے سوچا علم والوں سے پوچھ لون تو بہتر رہے گا
الف عین — جون 3، 2018 9:42 صبح
شمالی ہند کی ہندی نما اردو میں मुद्दा جو لفظ استعمال کیا جاتا ہے، اور اس کی املا میں بھی اکثر 'مدعا' کی املا ہی استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن یہ مدا بھی مذکر ہی ہوتا ہے۔ لکھنئو کی آج کل کی بول چال والی اردو کو میں معیاری نہیں مانتا، وہ آج کل ٹی وی چینلوں کی زبان ہو گئی ہے جہاں 'خلاصہ' کے معنی مختصر summary کی جگہ Detail تفصیل ہو گئی ہے!!
محمدظہیر — جون 3، 2018 10:03 صبح
ارے بھئی لکھنؤ والوں کو یہ سوال پوچھنا پڑ گیا؟ :)
لکھنئو کی آج کل کی بول چال والی اردو کو میں معیاری نہیں مانتا، وہ آج کل ٹی وی چینلوں کی زبان ہو گئی ہے جہاں 'خلاصہ' کے معنی مختصر summary کی جگہ Detail تفصیل ہو گئی ہے!!
کچھ عرصے سے حیدرآبادِ دکن اور کشمیر میں اردو زبان کی ترقی زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :)
م حمزہ — جون 3، 2018 10:12 صبح
دراصل جس نے پوچھا ہے اسے اپنے ذہن سے جواب دینے کے بجائے سوچا علم والوں سے پوچھ لون تو بہتر رہے گا
مدّعا عربی سے آیا ہے۔ اردو میں مذکر استعمال ہوتا ہے اور عربی میں بھی شاید مذکر ہی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D8%A8%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%D8%AA%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.101682/