احساسات

نظام الدین — اگست 12، 2015 9:27 صبح
وہ شخص جو اپنے احساسات کو کسی شکل میں پیش کرکے دوسرے ذہن پر منتقل کرسکتا ہے وہ دراصل اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی قدرت کا مالک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ شخص جو محسوس کرتا ہے مگر اپنے احساس کو خود آپ اچھی طرح نہیں سمجھتا اور پھر اس اضطراب کو بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا اس شخص کے مترادف ہے جو اپنے حلق میں ٹھنسی ہوئی چیز کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ گلے سے نیچے اترتی جارہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک ذہنی عذاب ہے جس کی تفصیل لفظوں میں نہیں آسکتی۔
(سعادت حسن منٹو کے افسانے ’’انقلاب پسند‘‘ سے اقتباس)
عرفان سعید — اگست 12، 2015 9:35 صبح
بہت خوب!
لئیق احمد — اگست 12، 2015 9:38 صبح
کچھ لوگوں کو یہی اضطراب شاعر بھی تو بنا دیتا ہے۔ :)
بہت اچھا انتخاب جناب
نور وجدان — اگست 15، 2015 9:56 صبح
وہ شخص جو اپنے احساسات کو کسی شکل میں پیش کرکے دوسرے ذہن پر منتقل کرسکتا ہے وہ دراصل اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی قدرت کا مالک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ شخص جو محسوس کرتا ہے مگر اپنے احساس کو خود آپ اچھی طرح نہیں سمجھتا اور پھر اس اضطراب کو بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا اس شخص کے مترادف ہے جو اپنے حلق میں ٹھنسی ہوئی چیز کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ گلے سے نیچے اترتی جارہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک ذہنی عذاب ہے جس کی تفصیل لفظوں میں نہیں آسکتی۔
(سعادت حسن منٹو کے افسانے ’’انقلاب پسند‘‘ سے اقتباس)

ابھی کل کہیں پڑھ رہی تھی کہ ہر انسان مصوری ، شاعری ، لکھ کر اپنا کتھارسس کرتا رہتا ہے اور مجھے حیرت ہے ان لوگوں پر جو ایسا نہیں کرتے !!! کیا وہ پاگل نہیں ہوتے !!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA.83903/