یوسفیحال کو روشن کرنا سیکھیں

زبیر مرزا — اپریل 13، 2012 5:35 شام
بیتی ہُوئی گھڑیوں کی آرزو کرنا ایسا ہی ہے جیسے ٹوتھ پیسٹ کو واپس ٹیوب میں گُھسانا! لاکھ یہ دنیا ظلمت کدہ سہی۔ لیکن کیا اچّھا ہو کہ ہم ماضی کے دُھندلےخاکوں میں چیختے چنگھاڑتے رنگ بھرنے کی بجائےحال کو روشن کرنا سیکھیں۔
(اقتباس: مشتاق احمد یو سفی کی کتاب "چراغ تلے" سے)
-
شمشاد — اپریل 13، 2012 5:49 شام
تو گویا آپ بھی سلسلہ یوسفیہ کے مریدوں میں سے ہیں۔
زبیر مرزا — اپریل 13، 2012 6:10 شام
تو گویا آپ بھی سلسلہ یوسفیہ کے مریدوں میں سے ہیں۔
میں اسے پرموٹ کرنے میں بھی پیش پیش ہوں :aadab:
شمشاد — اپریل 13، 2012 7:12 شام
پھر تو آپ ہمارے پیر بھائی ہوئے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%D8%B4%D9%86-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA.50862/