کیا کوئی محترم رکن مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسے موقع پر کون سا محاورہ کہنا چاہیے کہ جب کوئی خود مصیبت میں پھنسا ہو، اس سے اپنی مسئلہ حل ہو نہیں رہا ہو اور وہ دوسروں کو ان کے مسائل کا حل کے لیے مشورے دے رہا ہو؟
یہ بہت خوب ہے ۔۔۔۔
یہ معاملہ ہی ایسا ہے کہ بڑوں کو کوئی محاورہ نہ ہی بولا جائے یقینا سوء ادب کی حد لگے گی براہ راست ۔
آپ ایسا کریں کہ ایسے شخص کی “ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں”۔ آپ کے لیے یہ محاورہ زیادہ بہتر رہے گا۔
آپ شاید ضرب المثل یا کہاوت کہنا چاہتے تھے لیکن محاورہ لکھ گئے ۔
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔
باذوق ہوں یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن شعر و ادب کا شوق ضرور ہے ۔ اردو محفل پر اتنا بھی غیر فعال نہیں ہوں۔ ہفتے دس دن میں چکر ضرور لگتا ہے ۔ بس گھربار اور روزگار کی مصروفیات فرصت کم ہی دیتی ہیں ۔ جب یہاں آتا ہوں تو عموماً اپنی توجہ بزم سخن یا لسانیات وغیرہ کے زمروں پر ہی رکھتا ہوں اور وہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں ۔ اس لئے شاید آپ کو دوسرے زمروں میں نظر نہیں آتا ۔ الحمدللہ آپ اور دیگر احباب ہیں ، رونق لگائے رکھتے ہیں ۔ اللہ سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ، رونقیں قائم و دائم رکھے !
جزاک اللہ خیر۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A7%D9%88%D8%B1%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4.113036/