مکاتیب قمر الملت

الف نظامی — نومبر 21، 2007 1:34 شام
از سیال شریف
مکرمی جناب ملک یوسف جبریل صاحب ، سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ !
سنی شیعہ نزاع کے دفع کرنے کی خاطر آپ کے ساتھ چند امور پر مشورہ کرنا ہے۔ لہذا مورخہ 3 مارچ 1969 بروز سوموار بوقت 9 بجے صبح بمقام 92۔ اے سٹلائٹ ٹاون سرگودھا (مکان لنگر سیال شریف) تشریف لاکر اس اہم دینی و ملکی مجلس مشاورت میں شرکت فرمائیں۔
اس مجلس میں آپ کی شرکت از حد ضروری ہے۔
دعاگو
فقیر محمد قمرالدین
سجادہ نشین دربار سیال شریف​

بحوالہ: علامہ محمد یوسف جبریل ، حیات و خدمات
از ڈاکٹر تصدق حسین راجا ، صفحہ 233

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DA%A9%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D8%A8-%D9%82%D9%85%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%85%D9%84%D8%AA.9599/