ناامیدی

نظام الدین — ستمبر 22، 2015 11:38 صبح
رونے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نم آنکھیں نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہئے۔ اگر دل سخت ہوجائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیج نہیں بویا جاسکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہوجائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ہے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوطی سے جمادیتی ہے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا۔ بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی ہے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہئے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا ہے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔
(فاطمہ عنبرین کے ناول ’’رستہ بھول نہ جانا‘‘ سے اقتباس)
x boy — ستمبر 22، 2015 1:31 شام
زبردست
ابن رضا — ستمبر 22، 2015 1:43 شام
نم آنکھوں سے پڑھی گئی نماز بھی دل کی نرمی اور صفائی کا باعث ہے۔
نظام الدین — ستمبر 23، 2015 10:43 صبح
نم آنکھوں سے پڑھی گئی نماز بھی دل کی نرمی اور صفائی کا باعث ہے۔
بہت عمدہ اور درست بات کہی ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF%DB%8C.84786/