کون ہیں ہم؟

محسن جى — اگست 17، 2020 5:21 شام
کون ہیں ہم؟
ہم سدا ہیں دعا ہیں
جفا ہیں سزا ہیں؟
یا اپنی دانست میں اندھے رستوں پہ نکلے ہوئے وہ خدا ہیں__
جنہیں اپنے کیے دھرے پر
رتی برابر ندامت نہیں__
یہ قیامت نہیں ؟
یہ قیامت کے دن گر نہیں ہیں تو کیا ہیں؟
کون ہیں ہم؟
محسن جی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85%D8%9F.112859/