بھول گئے محمود ۔۔ یہ الف بے کا دھاگا نہیں ہے۔
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
ادبی اصطلاحات یا گرامر کے لحاظ سے عوامی اخبارات یا الکٹرانک میڈیا کی زبان کو میں اہل علم کی طرح قابلِ توجہ نہیں گردانتا۔ بات یہاں املاء کی نہیں بلکہ مخصوص تراکیب کی ہے۔ وقت کا ضیاع کے متعلق آپ کی وضاحت (پوسٹ # 36) زیادہ قرین قیاس لگتی ہے۔ لیکن میں اساتذہ کا موقف معلوم کرنے کی جستجو میں ہوں۔ ابھی چند ایک کو ایمیل تو کیا ہے۔ دیکھیں کیا جواب آتا ہے۔
جی بالکل۔ صحیح لفظ مصرع ہی ہے !
اور اس سے پہلے بھی میں (پوسٹ نمبر 43) میں آپ کی بات سے اتفاق کر چکا ہوں۔
بھائی ! یقین کیجئے کہ میں آپ کی خفگی کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔