الف عین — ستمبر 5، 2006 6:53 صبح
شمس الرحمٰن فاروقی کی مرتّبہ اردو ادیبوں کی ایک فہرست دیکھیں:
http://www.urducouncil.nic.in/urdu_wrld/u_auth/index_all.htm
باذوق — ستمبر 5، 2006 4:29 شام
والد محترم کا نام تو نظر آ رہا ہے ۔۔۔ مگر خاکسار کا نام ندارد ہے
(حالانکہ فاروقی صاحب تک میرا اصل نام ضرور پہنچا ہوگا)
الف عین — ستمبر 5، 2006 5:19 شام
اپنا درست تعارف تو کرا دیتے بھئ۔ والد کا نام بھی۔
ویسے میرا نام بھی نہیں ہے اور نہ والد مرحوم کا۔ میں تو شنبخون میں چھپا بھہی تھا۔ اس سے قطعِ نظر، کام تو زبردست کیا ہے فاروقی صاحب نے۔ کاش یہ اردو میں بھی ہوتا۔
قیصرانی — ستمبر 5، 2006 8:40 شام
دو ہزار تین سو اکیس ادباء۔ بہت ہی محنت کی ہے محترم نے

الف عین — ستمبر 6، 2006 6:09 صبح
قیصرانی نے کہا:
دو ہزار تین سو اکیس ادباء۔ بہت ہی محنت کی ہے محترم نے
اور ساتھ ساتھ سن پیدائش اور وفات بھی جہاں دستیاب ہوا! یہ تحقیق کرنے والوں کو بھی بہت کام میں آئے گا۔
شاکرالقادری — ستمبر 6، 2006 7:02 شام
کیا یہ ممکن نہیں کہ اس فہرست کومحفل کے لیے فاروقی صاحب کی اجازت سے اردو کے قالب میں ڈھال دیا جائے اور محفل کے فورم پر موجود احباب کی مدد سے اس کی تازہ کاری ہوتی رہے اور ہر رکن مختلف ادیبوں کے کوائف اور کام کی نوعیت مجوزہ پروفارما پر ارسال کرے جسے فہرست میں شامل کر نے یا نہ کرنے کے بارے میں ایک کمیٹی فیصلہ کرے
باذوق — ستمبر 7، 2006 6:40 صبح
شاکر القادری صاحب نے بہت اچھی تجویز پیش فرمائی ہے ۔
الف عین — ستمبر 7، 2006 6:45 صبح
لکھتا ہوں کاؤنسل والوں کو، یا گر وہ ای میل کا جواب دیں تو ای میل سے۔ یہ تو لکھ چکا ہوں کہ ان کی سائٹ بھی کرلپ کی طرح اردو تحریر میں ہو تو بہتر ہے۔
شاکرالقادری — ستمبر 8، 2006 1:50 صبح
اعجاز صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ انہیں باصرار لکھیے تاکہ اردو محفل پر یہ فہرست مہیا ہو سکے ۔۔۔۔۔ اور اس کی تازہ کاری ہو سکے ۘ ہم بھی اپنی خدمات سمیت حاضر ہیں
ابن سعید — جنوری 19، 2009 4:48 شام
بھئی آج گوگل کو یہاں زیر مطالعہ پایا تو جی میں آیا کہ پوچھوں چاچو سے کہ اس کا کیا رہا؟
نبیل — جنوری 19، 2009 4:53 شام
آپ بھی گوگل کی بوٹ بن گئے ہیں۔

ابن سعید — جنوری 19، 2009 5:00 شام
ہا ہا ہا ہا نبیل بھائی میں گوگل بھائی کے ساتھ مل کر اکثر محفل کی تہیں کھنگالتا رہتا ہوں۔

الف عین — جنوری 19، 2009 10:15 شام
نہیں بھائی۔ وہ جو کچھ تھا اردو کاؤنسل سائٹ پر، وہ شمس الرحمن کے بھانجے نور فاروقی کے توسط سے تھا۔ یونی کوڈ کا کام بھی۔ اب نور بھی وہاں نہیں رہے اور ان کے تعلقات بھی شمس الرحمن فاروقی سے خراب ہو گئے ہیں۔ اب تو اردو دنیا کا بھی محض سرورق تصویری شکل میں ہے۔
مغزل — جنوری 20، 2009 7:55 صبح
بابا جانی یہی کام کراچی میں ہمارے ایک دوست ’’ میاں محمد سعید ‘‘ کر رہے ہیں ، ہمیں بھی کچھ کام کرنے کا شرف حاصل ہے۔
ویب کا پتہ ہے
’’ گلوبل اردو فورم ڈاٹ اورآر جی/ گلوبل اردو رائٹرز ولیج ‘‘ فی الحال یہ پاکستان کے شعرا ، ادباٰ پر محیط ہے ۔