اردو سرکاری زبان

الف نظامی — جولائی 20، 2016 7:22 صبح
چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اجلا س میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی اور وفاقی اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق بلوچستان میں سرکاری سطح پر اردو زبان کو رائج کرنے کا جائزہ بھی لیتے ہوئے متعلقہ امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ صوبے میں اردو زبان کو ایک ماہ کے اندر اندر سرکاری سطح پر رائج کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں محکمہ قانون ،بین الصوبائی رابطہ ، داخلہ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے محکمے اردو زبان میں سرکاری خط و کتابت کا آغاز کر یں گے۔ ایک ماہ کے اندر تمام صوبائی محکموں میں اردو یونٹ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا جائیگا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبے کے درمیان خط و کتابت اردو زبان میں شروع کرنے کا فیصلہ اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اردو زبان کی ترقی اور سرکاری سطح پر تمام محکموں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور ٹرانسلیٹر ز کو ضروری تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
سید عمران — جولائی 20، 2016 8:03 صبح
خدا کرے اس پر عمل بھی ہوجائے۔۔۔
بقول اوریا مقبول جان ۔۔۔
’’دنیا کی دستیاب تاریخ میں ایسی کسی قوم نے ترقی نہیں کی جس نے اپنی زبان میں علم و فن رائج نہیں کیے۔۔۔
حقیقی ترقی دو اقوام نے کی۔۔۔
۱) عرب۔۔۔
اور ۔۔۔
۲) انگریز۔۔۔
ان دونوں نے دنیا کے ہر علم و فن کو اپنی زبان میں ڈھال کر اپنی قوم میں عام کردیا تھا۔۔۔
ہارون رشید کے دور میں سرکاری مترجم کی ماہانہ تنخواہ بیس ہزار دینار تھی۔۔۔‘‘
دینار سونے کا سکہ تھا ۔۔۔
جس کی آج کل مالیت تقریباً بیس ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔۔۔
یعنی چالیس کروڑ پاکستانی روپے۔۔۔!!!
سٹے بازی کی وجہ سے سونے کی مصنوعی قدر اور پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث اگرچہ یہ رقم کچھ زیادہ ہی محسوس ہورہی ہے۔۔۔
لیکن اُس دور کے لحاظ سے بھی بہرحال ایک خطیر رقم تھی۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B2%D8%A8%D8%A7%D9%86.91047/