انور گل کی شاعری

گلفام مصطفی — دسمبر 22، 2008 5:02 صبح
انور گل جنوبی پنجاب کے پسماندہ شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک مایہء ناز شاعر تھے۔ سالِ رواں میں گیارہ اگست کو ایک حادثے کے نتیجے میں وہ خالق حقیقی کو پیارے ہوگئے۔ ان کی وفات کے بعد لودھراں کی ادبی تنظیم پاسبانِ ادب نے ان کا مجموعہ کلام "آنکھیں اگنے لگتی ہیں" کے نام سے شائع کیا ہے۔ اس مجموعہ کو ناشرین کی اجازت کے ساتھ میں منرجہ ذیل ربط پر رکھ رہا ہوں۔
http://forum.pakmajlis.com/viewforum.php?f=38
نمونہ کلام ملاحظہ فرمائیے۔
اُسی کا ہجر، اُسی کا وصال باندھا ہے
ہر ایک شعر میں اُس کا خیال باندھا ہے
زباں سے کچھ نہ کہا آنکھ سے گریں بوندیں
جواب کھول کے اُس نے سوال باندھا ہے
یہ کس کو دیکھ کے ہم کو کسی کی یاد آئی
یہ کس نے عہدِ گذشتہ سے حال باندھا ہے
یہ چار دن کی جدائی کہاں چھڑائے گی
کہ ہم نے دل سے اُسے ماہ وسال باندھا ہے
بچھڑ ہی جائے گا اِک روز وہ بھی انور گل
سو ہم نے رختِ سفر میں مآل باندھا ہے
محمد نعمان — دسمبر 22، 2008 7:20 صبح
جے او ڈسیج ونجے
غزل لکھیج ونجے
آواز ڈے تاں ڈیکھوں
متاں سنیج ونجے
الزام جو وی آوے
میں تے تھپیج ونجے
جیہڑی لکھی ہے مولا
اوتاں نبھیج ونجے

انور گل
سرائیکی شاعری بھی کمال کی کی ہے انور صاحب نے۔
الف عین — دسمبر 23، 2008 7:24 شام
اگر کاپی رائٹ سے آزاد یہ کتاب ہے تو میں نے کاپی پیسٹ کر کے محض اردو غزلوں کی ای بک بنا لی ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ مکمل پوسٹ نہیں کی ہے گلفام نے۔ بہر حال ای بک میں پاک مجلس کا حوالہ دیا جا سکتا ہے (کاپی رائیٹ کی ذمہ داری پاک مجلس کی)
گلفام مصطفی — جنوری 10، 2009 4:08 شام
اگر کاپی رائٹ سے آزاد یہ کتاب ہے تو میں نے کاپی پیسٹ کر کے محض اردو غزلوں کی ای بک بنا لی ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ مکمل پوسٹ نہیں کی ہے گلفام نے۔ بہر حال ای بک میں پاک مجلس کا حوالہ دیا جا سکتا ہے (کاپی رائیٹ کی ذمہ داری پاک مجلس کی)

آپ نے درست فرمایا کہ یہ مجموعہ ابھی پوری طرح انٹرنیٹ پر منتقل نہیں کیا جاسکا۔ میں انشاء اللہ، چند دنوں میں مکمل اپ لوڈ کر دوں گا۔
اوپر دیا گیا ربط تبدیل ہوگیا ہے۔ نیا ربط درج ذیل ہے۔
http://www.pakmajlis.com/forumdisplay.php?f=45
کاپی رائٹس کی اجازت ہے کیونکہ یہ مجموعہ خوش قسمتی سے شائع بھی ہم نے ہی کیا ہے۔ انور گل صاحب تو گذشتہ سال اگست میں ایک حادثے کا شکار ہو کر اس دنیا کو چھوڑ چکے ہیں۔
الف عین — جنوری 11، 2009 3:38 شام
اگر ہو سکے تو مجھے ذ پ کر دیں کہ میں اپنا ای میل آئ ڈی دے دوں۔ اور آپ اس پر مکمل فائل بھیج دیں۔ جب ناشر ہیں تو مکمل ان پیج فائل ہوگی نا۔ پھر میں کیوں ایک ایک پوسٹ کاپی پیسٹ کر کے کاپی بناؤں!
گلفام مصطفی — جنوری 12، 2009 1:38 صبح
اگر ہو سکے تو مجھے ذ پ کر دیں کہ میں اپنا ای میل آئ ڈی دے دوں۔ اور آپ اس پر مکمل فائل بھیج دیں۔ جب ناشر ہیں تو مکمل ان پیج فائل ہوگی نا۔ پھر میں کیوں ایک ایک پوسٹ کاپی پیسٹ کر کے کاپی بناؤں!

آپ مجھے ذ پ میں اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں تو میں آپ کو ان پیج کی مکمل فائل ہمرا کورل ڈرا میں بنا سرورق بھجوا دوں گا۔
الف عین — اپریل 10، 2009 6:53 شام
اب تو یہ نئی سائٹ ہے اور پرانا مواد بھی ختم ہو چکا ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے پہنچا تھا کہ کتاب مکمل ہو گئی کیاِ؟
http://www.pakmajlis.com/forum/

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%B1-%DA%AF%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.17554/