تبصرہ

شاہد احمد خان — جون 14، 2006 5:53 صبح
بھائی ، اردو کا آغاز اور ارتقاء‌میں‌یہ بحث‌چل ہی رہی ہے ،، اس لئے نیا دھاگہ الگ کرنے کی کیا ضرورت تھی ،، ویسے وہاں‌آپ کا خیر مقدم ہے ،،،امید ہے کہ بحث‌میں‌شریک ہو کر تشنگان علم کی پیاس بجھائیں‌گے ۔۔۔۔
تفسیر — جون 14، 2006 2:12 شام
شاہد احمد خان نے کہا:
بھائی ، اردو کا آغاز اور ارتقاء‌میں‌یہ بحث‌چل ہی رہی ہے ،، اس لئے نیا دھاگہ الگ کرنے کی کیا ضرورت تھی ،، ویسے وہاں‌آپ کا خیر مقدم ہے ،،،امید ہے کہ بحث‌ میں‌شریک ہو کر تشنگان علم کی پیاس بجھائیں‌گے ۔۔۔۔

شکریہ
ارے شاہد بھائ میرے مضمون کو تھاگہ کہہ دیا۔:(
یہ دھاگہ نہیں ہے - یہ ایک تحقیقاتی مضمون ہے۔ میں بحث نہیں کررہا ۔:oops:
اگر بحث اور مباحثہ کی بات ہوتی تو ucla (یونیورسٹی اف کیلیفورنیہ ایٹ لاس انجیلس) کا اردو ڈیپارٹمنٹ بہت بڑا ہے۔ میرا کہنے کا مطلب ہے کہ آمنے سامنے آپ اپنے مقابل کوفورا ً چانٹا مارسکتے ہیں :roll:
میں آپ کےاردو کا آغاز اور ارتقاء‌میں ضرور شرکت کروں گا۔
یہ دھاگہ صرف میر ے مضمون پر تنقید اور تبصرہ کرنے کے لیئے ہے بحث کے لئے نہیں ۔ اسی وجہ سے میں نے اس کو مضمون سےعلیحدہ کردیا ہے تاکہ مضمون کی ساری قسطیں ایک جگہ پر ہوں اور قاری کے پڑھنے کا لطف برقرار رہے۔ یہاں آپ مجھ سے باتیں کریں گے دوسروں سے نہیں :p
زیک — جون 15، 2006 5:01 صبح
تفسیر: آپ کا مضمون دلچسپ ہے اور میں اس کی باقی قسطوں کا انتظار کروں گا۔
کیا آپ اپنی معلومات کا ماخذ references اور further reading کی صورت میں دینا پسند کریں گے؟
قیصرانی — جون 15، 2006 8:54 صبح
تفسیر بھیا۔ صرف ایک بات اچھی نہیں لگ رہی ہے‌ :( وہ یہ کہ
مزید جاننے کے لئے کل آئیے
یہ کیا بات ہوئی بھلا۔ ایک موضوع کو تو پورا کریں، پھر اگلے کو پڑھے کا لطف آئے گا ناں :)
بےبی ہاتھی
تفسیر — جون 15، 2006 1:08 شام
زکریا نے کہا:
تفسیر: آپ کا مضمون دلچسپ ہے اور میں اس کی باقی قسطوں کا انتظار کروں گا۔
کیا آپ اپنی معلومات کا ماخذ references اور further reading کی صورت میں دینا پسند کریں گے؟
ضرور ، میں bibliography تیار کرتا ہوں ۔
تفسیر — جون 15، 2006 1:12 شام
قیصرانی نے کہا:
تفسیر بھیا۔ صرف ایک بات اچھی نہیں لگ رہی ہے‌ :( وہ یہ کہ
مزید جاننے کے لئے کل آئیے
یہ کیا بات ہوئی بھلا۔ ایک موضوع کو تو پورا کریں، پھر اگلے کو پڑھے کا لطف آئے گا ناں :)
بےبی ہاتھی

یار معاف کرنا۔ یہ ابھی مکمل نہیں ہے۔ورنہ شائع کردیتا۔ جیسے جیسے لکھ رہاہوں شائع کر رہا ہوں
قیصرانی — جون 15، 2006 2:26 شام
کوئی بات نہیں۔ معاف کیا :wink:
بےبی ہاتھی
سیدہ شگفتہ — جون 17، 2006 4:22 صبح
تفسیر نے کہا:
میں انہیں ucla کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے لئے لکھ رہا ہوں - اردو محفل میں ان کو share کرتا ہوں

تفسیر صاحب
میں بھی آپ سے تحقیقی ماخذ کی نشاندہی کی درخواست کروں گی۔ ہند آریائی زبانیں اگر آپ کے مطالعہ میں شامل نہیں ہو تو اسے بھی اپنی فہرست میں شامل کر لیجئے۔ آپ کی تحریر میں بہت اختصار ہے جس کے سبب ایک مناسب تسلسل محسوس نہیں ہورہا ۔ چونکہ آپ ucla کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے لئے لکھ رہے ہیں ایسی صورت میں آپ کی تحریر میں املاء کی معمولی سی غلطی بھی باعثِ تشویش ہے ، اسی طرح اصطلاحات اور تاریخی حقائق ۔ آپ سے امید ہے کہ اپنی تحریر اور تحقیق کو ممکنہ حد تک املائی ، اصطلاحی اور تاریخی اغلاط سے محفوظ رکھیں گے ۔
تفسیر — جون 18، 2006 11:52 شام
سیدہ شگفتہ نے کہا:

سیدہ شگفتہ
میں اس ہفتہ کُتُب حوالہ شامل کردوں گا - آپ کی تبصرے کا شکریہ۔
دوست — جون 19، 2006 4:51 صبح
جناب املاء کی غلطیاں بہت ہیں اس میں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81.2576/