خاورچودھری — اکتوبر 16، 2008 10:35 صبح
اردو کے شاعر اور افسانہ نگار سید نصرت بخاری کی مرتبہ کتاب’’ حدیث دیگراں‘‘ شائع ہو چکی ہے۔ یہ کتاب خاکسار کے حوالے سے ہے۔ خاکسار کی چار کتابوں، اخبارات اور رسالے کے حوالے سے مشاہیر کے لکھے گئے تاثرات اس میں شامل ہونے کے علاوہ اردو محفل پر چھپنے والا انٹرویو اور منتخب کلام بھی اس کا حصہ ہیں۔ کتاب مقبول عام بک ڈپو اٹک شہر سے مل سکتی ہے۔ اس کتاب کو مثال پبلشرز فیصل آباد نے شائع کیا ہے۔
محسن حجازی — اکتوبر 16، 2008 10:41 صبح
اردو محفل پر اپنے انٹرویو کا ربط تو دیجئے
شمشاد — اکتوبر 16، 2008 11:17 صبح
بہت خوب اور بہت شکریہ خاور صاحب۔
خاورچودھری — اکتوبر 16، 2008 1:05 شام
ابو کاشان, الف عین, شمشاد, محسن حجازی, محمد وارث, محمداحمد, م۔م۔مغل
تمام دوستوں کا شکریہ
خاورچودھری — اکتوبر 17، 2008 4:24 صبح
اردو محفل پر اپنے انٹرویو کا ربط تو دیجئے
جی محسن آپ یہ انٹرویو پہلے ہی پڑھ چکے ہیں یا کم از کم دیکھ چکے ہیں اور اس پر رائے بھی دے چکے ہیں۔ لنک یہ ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=13776
مغزل — اکتوبر 17، 2008 10:24 صبح
بڑی اچھی خبر دی ہے خاور صاحب ۔۔
سدا سلامت رہیں ۔
خاورچودھری — اکتوبر 18، 2008 1:40 شام
شکریہ مغل صاحب
آپ بھی محکمہ ڈاک کو دعا دیجیے میں بھی دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے؟