خیابان ششماہی تحقیقی مجلہ

نبیل — اپریل 14، 2009 3:43 شام
آج نیٹ گردی کے دوران جامعہ پشاور کے شعبہ اردو کے ششماہی تحقیقی مجلہ خیابان کا ربط ملا، جسے یہاں شئیر کر رہا ہوں۔ سائٹ پر اس جریدہ کا تعارف ذیل کے الفاظ میں کیا گیا ہے:
خیابان شعبہ اردو جامعہ پشاور کا تحقیقی مجلہ ہے۔خیابان کا اجرا مئ ۱۹۵۸ میں ہوا تھا۔ ۲۰۰۸ء تک اس کے ۱۷ شمارے شائع ہو چکے ہیں۔ خیابان اپنے معیار اور مواد کے حوالے سے پوری اردو دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے
۲۰۰۶ سے خیابان کو نئے انداز میں ششماہی تحقیقی مجلہ بنا دیا گیا ہے۔ خیابان ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے منظور شدہ ہے اور آئی۔ سی۔ آئی انڈکسٹ ہے۔ اس میں شائع ہونے والے تمام مقالات مشاورتی بورڈ سے منظور کروائے جاتے ہیں۔
خیابان میں اردو زبان و ادب پر لکھے گئے تحقیقی مقالے شائع کئے جاتے ہیں اور نئ شائع شدہ کتابوں پر تبصرے بھی شامل کئے جاتے ہیں۔
جریدہ خیابان کے آخری شمارہ کی فہرست مضامین اس ربط پر موجود ہے۔
محمد وارث — اپریل 14، 2009 6:13 شام
بہت شکریہ برادرم نبیل ایک خوبصورت مجلے سے روشناس کرانے کیلیے، اچھے، خوبصورت اور واقعی تحقیقاتی مقالے ہیں اس مجلے میں!
مغزل — اپریل 14، 2009 8:03 شام
بہت بہت شکریہ نبیل صاحب ۔ میں دیکھتا ہوں ۔ ایک بار پھر بہت شکریہ
عمران القادری — اپریل 14، 2009 8:16 شام
بہت شکریہ بہت خوشی اتنا اچھا ربط آپ نے شیئر کیا۔
arifkarim — اپریل 15، 2009 11:58 شام
اچھا ہے، بس فانٹ کا مسئلہ ہے:(
عبیداللہ عبید — دسمبر 21، 2009 4:43 صبح
شکریہ میرے بھائی
سویدا — دسمبر 21، 2009 7:30 صبح
پاپ بیتی ساقی فاروقی پر اچھا مضمون ہے !
شکریہ
سید جاوید اقبال — دسمبر 22، 2009 4:06 صبح
بہت شکریہ شامل محفل کرنے کا!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D8%B4%D9%85%D8%A7%DB%81%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%DB%8C-%D9%85%D8%AC%D9%84%DB%81.20913/