مندر میں محراب-سفرنامہ ہند-اجمل نیازی

راشد اشرف — جولائی 13، 2014 2:41 شام
مندر میں محراب کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا تھا، یہاں کراچی میں چند دوستوں سے کہا مگر نہ ملی۔ ہندوستان کے سفرناموں کی ایک معقول تعداد میرے پاس جمع ہوچکی ہے، ہمیشہ ہی سے یہ جاننے کا اشتیاق رہا کہ پڑوسی ملک کو ہمارے سفرنامہ نگار اپنی اپنی آنکھ سے کیونکر دیکھتے ہیں اور پھر تجربات کو قرطاس پر کیسے پیش کیا جاتا ہے۔ اجمل نیازی صاحب کی اس کتاب کی اسکیننگ مکمل کرچکا تھا مگر انتظار تھا کہ وہ میرے فراہم کردہ پتے پر اجازت نامہ ای میل کردیں گے، جو تادم تحریر موصول نہ ہوا ہے۔ لہذا کتاب پیش خدمت ہے۔
میں نے اسے ہندوستان کے ان سفرناموں سے یکسر مختلف پایا جو اب تک نظر سے گزر چکے ہیں۔ مصنف کا انداز تحریر مختلف ہے، احباب کی آراء میں بھی اسی مناسبت سے تنوع کے پائے جانے کی امید ہے:


مندر میں محراب
سفرنامہ ہند
اجمل نیازی
ناشر: پاکستان بکس اینڈ لٹریری ساؤنڈز لاہور-1991
فلک شیر — جولائی 13، 2014 2:48 شام
مشمولات کی فہرست پڑھ کر اس کے الگ ہونے کا اندازہ تو ہو گیا ہے ، یقیناً نظریاتی حوالےسے مختلف ہو گی۔
شریک کرنے کے لیے شکریہ راشد بھائی!
نیرنگ خیال — جولائی 13، 2014 2:51 شام
جزاک اللہ راشد بھائی۔
تلمیذ — جولائی 13، 2014 6:51 شام
بہت شکریہ، راشد صاحب۔ اس کتاب کے بارے میں باخبر تو تھا لیکن منتظر تھا کہ آپ ہمارے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس دلچسپ کتاب کو کب اردو محفل پر پوسٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ اسکرائبڈ پر آپ کے صفحے پر آپ کی پوسٹ کردہ نئی کتابوں کو اب ہم صرف دیکھ ہی سکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں۔
شمشاد — جولائی 13، 2014 9:47 شام
بہت شکریہ راشد بھائی۔
جزاک اللہ خیر۔
نایاب — جولائی 13، 2014 10:05 شام
اک انوکھی طرز کا سفر نامہ
شراکت پر بہت شکریہ ڈھیر دعائیں
راشد اشرف — جولائی 14، 2014 7:26 صبح
مشمولات کی فہرست پڑھ کر اس کے الگ ہونے کا اندازہ تو ہو گیا ہے ، یقیناً نظریاتی حوالےسے مختلف ہو گی۔
شریک کرنے کے لیے شکریہ راشد بھائی!

جی ہاں، آپ کا خیال درست ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D8%AF%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%D8%B3%D9%81%D8%B1%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81-%DB%81%D9%86%D8%AF-%D8%A7%D8%AC%D9%85%D9%84-%D9%86%DB%8C%D8%A7%D8%B2%DB%8C.76068/