الف عین — ستمبر 16، 2006 12:22 شام
وہ غزل جو اپنے انٹر ویو میں محفل میں پوسٹ کی تھی، ہندی کے رچناکار ای زین میں چھپ گئ ہے۔ دیوناگری پڑھ سکنے والے ارکان دیکھیں:
http://rachanakar.blogspot.com/2006/09/blog-post_15.html
قیصرانی — ستمبر 16، 2006 12:44 شام
دیوناگری سے تو معذرت

الف عین — ستمبر 16، 2006 5:16 شام
میں نے تو پہلے ہی لکھا تھا منصور کہ جو دیوناگری پڑھج سکتے ہیں ان کے لئے۔
قیصرانی — ستمبر 16، 2006 5:35 شام
جی، درست کہا، میں نے پڑھا، لیکن میری عادت ہے کہ اگر کوئی پیغام بغیر جواب کے دکھائی دے تو کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہوں۔ تاکہ پوسٹ کرنے والے دوست کو مایوسی نہ ہو کہ شاید کسی نے نہیں دیکھا
شاکرالقادری — ستمبر 16، 2006 8:32 شام
کسی وقت تھوڑی سی زحمت فرما کر دیو ناگری سکرپٹ اور اس کے ہم آواز اردو حروف کا ایک ٹیبل ﴿جدول﴾ بنا کر کسی فورم میں اپ لوڈ کر دیجیے تاکہ بعض شایقین جو اس رسم الخط کے متعلق جانکاری چاہتے ہیں ان کا کچھ بھلا ہو
الف عین — ستمبر 17، 2006 10:11 صبح
شاکر صاحب، میرا نیٹ اس وقت بہت سلو ہے ورنہ میں محفل کے ہی روابط دیتا کہ یہاں اس سلسلے میں گفتگو ہو چکی ہے۔ اور آن لائن سائٹس کے روابط بھی دئے گئے ہیں۔ گوگل ہی کر لیں۔