نوید صادق — اکتوبر 7، 2008 2:29 شام
کراچی والو!!! بابا ذہین شاہ تاجی کا مجموعہ کلام ہی ڈھونڈ دو۔فوٹو کاپی چاہئے۔ کمال کے شاعر ہیں۔
الف نظامی — اکتوبر 7، 2008 2:46 شام
وارثِ سید الانام حسین
تم پہ اللہ کا سلام حسین
سب جوانانِ خلد کےسرور
ہیں امامِ حسن ، امام حسین
کوثر و سلسبیل کےمختار
تشنہ لب اور تشنہ کام حسین
جس کو پیغامِ آخری کہئے
ہیں وہ اللہ کا پیام حسین
راکب دوشِ صاحبِ معراج
اللہ اللہ ترا مقام حسین
قدرتِ انتقام تھی پھر بھی
نہ لیا تو نےانتقام حسین
روح کی تازگی ہےتیری یاد
دل کی تسکین تیرا نام حسین
تیرا بندہ ذہین تاجی ہے
تاجور ہیں ترےغلام حسین
ذہین شاہ تاجی
وہ آئینہ کہ جس میں دیکھتے تھے عکس تم اپنا
لیے بیٹھا ہے آغوش تہی میں عکسِ گم اپنا
ذہین شاہ تاجی
نوید صادق — اکتوبر 7، 2008 6:51 شام
نظامی صاحب!
بہت خوب!!
اگر آپ کے پاس بابا جی کی کتاب ہے تو بتائیں، تا کہ استفادہ کی کوئی صورت نکالی جا سکے۔
الف نظامی — اکتوبر 7، 2008 7:06 شام
نوید صادق صاحب میں تو خود اس کتاب کی تلاش میں ہوں۔ یہ اشعار تو گوگل کی مہربانی ہے۔
نوید صادق — اکتوبر 8، 2008 3:47 صبح
کراچی میں کوئی غالب لائبریری ہے۔ اس میں ان کا مجموعہ کلام موجود ہے۔ میرا ایک دوست وہاں دیکھ کر آیا ہے۔ اب کراچھی والو! کیا خیال ہے۔؟
ابو کاشان — اکتوبر 8، 2008 5:14 صبح
غالب لائبریری ناظم آباد پیٹرول پمپ اسٹاپ پر ہے۔ اور اس سے کچھ آگے تیموریہ لائبریری فائیو اسٹار چورنگی پر ہے۔ اب کتاب حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے یہ معلوم نہیں۔ م م مغل صاحب کو معلوم ہو گا۔
مغزل — اکتوبر 8، 2008 5:38 صبح
کراچی والو!!! بابا ذہین شاہ تاجی کا مجموعہ کلام ہی ڈھونڈ دو۔فوٹو کاپی چاہئے۔ کمال کے شاعر ہیں۔
جناب جناب ۔۔ ’’ آیاتِ جمال ‘‘ میری ذاتی ۔۔۔ لائبریری میں ہے ۔
آج ہی نکالتا ہوں ۔۔ !!
سمجھو تو اناالحق کے معنی ہیں ذہین آساں
دراصل یہ کہتا تھا منصور، ’’ نہیں ہوں میں ‘‘
مغزل — اکتوبر 8، 2008 5:40 صبح
میں بجائے کاپی کرنے کے دوسرا نسخہ حاصل کرکے روانہ کرتا ہوں ۔۔ یا کہیئے تو کاپی ہی روانہ کروں ِ
الف عین — اکتوبر 8، 2008 5:52 صبح
ارے اس کو لائبریری کا پروجیکٹ بنا دیا جائے بھائی لوگو۔۔۔ سب مل کر پڑھو اور ٹائپ کرو!
مغزل — اکتوبر 8، 2008 5:58 صبح
یہ بہت اچھی رائے ہے جناب ۔۔۔ میں یہ کہتے ہوئے ہچکچا رہا تھا کہ ’’ لوگ کیا کہیں گے ‘‘
مغزل — اکتوبر 8، 2008 6:19 شام
تو ابھی سے طے کرلیتے ہیں ۔۔۔ میری مدد کون کون کرے گا۔۔
شاباش ہاتھ کھڑے کرو ۔۔۔ ارے جیا راؤ ۔۔۔ میں آپ سے بھی مخاطب ہوں۔۔
ویسے تھیں کہاں ؟؟ اتنے دن ؟؟
نوید صادق — اکتوبر 8، 2008 6:29 شام
میں بجائے کاپی کرنے کے دوسرا نسخہ حاصل کرکے روانہ کرتا ہوں ۔۔ یا کہیئے تو کاپی ہی روانہ کروں ِ
دوسری کاپی مل جائے تو کیا کہنے ہیں۔ اگر نہ ملے تو نسخہ کی فوٹو کاپی بھی چلے گی۔ ویسے اگر ہو سکے تو اس کتاب کو اپلوڈ بھی کر دیں۔
نوید صادق — اکتوبر 8، 2008 6:31 شام
تو ابھی سے طے کرلیتے ہیں ۔۔۔ میری مدد کون کون کرے گا۔۔
شاباش ہاتھ کھڑے کرو ۔۔۔ ارے جیا راؤ ۔۔۔ میں آپ سے بھی مخاطب ہوں۔۔
ویسے تھیں کہاں ؟؟ اتنے دن ؟؟
میں ہوں ناں!!!!
لیکن کاپی ملنے کے بعد۔
مغزل — اکتوبر 8، 2008 6:45 شام
شکریہ شکریہ جناب ۔۔ محبتوں کیلئے ۔۔
لیجئے
’’ ہدیہِ تبرک ‘‘ حاضر ہے ۔۔
والسلام