راشد اشرف — جولائی 25، 2013 12:34 شام
کراچی سے اقبال نظر اور شاہدہ تبسم کی زیر ادارت "کولاژ" کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ 578 صفحات پر مشتمل اس ضخیم و معیاری پرچے کی قیمت صرف 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔
۔
مذکورہ پرچے میں کئی اہم مضامین و تراجم شامل ہیں لیکن محترم شفیع عقیل کا طویل مضمون "زیڈ اے بخاری یعنی ذوالفقار علی بخاری" لائق مطالعہ ہے۔ ظفر اقبال کا مضمون "کچھ مزید الٹے سیدھے خیالات" بھی موضوع کی مناسبت سے حسب معمول ایک الٹا سیدھا مگر دلچسپ مضمون ہے۔
چند مزید اہم مضامین یہ ہیں:
شبلی کی فارسی غزل - شمس الرحمان فاروقی
عینی آپا، کچھ یادیں، کچھ باتیں - ستیہ پال آنند
محمد خالد اختر - مستنصر حسین تارڑ
اردو ناول کے ہمہ گیر سروکار - ڈاکٹر رؤف پاریکھ
میرا جی اور مغالطے - ڈاکٹر نجیب جمال
ماس مٹی اور منشا - انوار زاہدی
راقم الحروف کا مضمون " ابن صفی-برنگ خواب سحر گیا وہ" ابن صفی مرحوم کی 33ویں برسی کی مناسبت سے شائع کیا گیا ہے۔
اس شمارے میں ساقی فاروقی کے نام مختلف مشاہیر کے تحریر کردہ خطوط اہتمام سے شائع کیے گئے ہیں۔ لکھنے والوں میں مشفق خواجہ، احمد ندیم قاسمی، ضیاء جالندھری، شمس الرحمان فاروقی، وزیر آغا، ن م راشد، جمال پانی پتی شامل ہیں۔
شاعری اور افسانوں کے گوشے بھرپور ہے اور تخلیقات سے پرُ ہیں۔
کولاژ کے حصول کے لیے
قیمت: 50 امریکی ڈالر (بیرون ملک)
فون: 0300-2971292
0336-2531054
۔
پتہ:
کولاژ پبلی کیشنز، کراچی
حفیظ پلازہ، دوسری منزل - 57 - دالامان کوآپریٹو سوسائٹی
نزد بلوچ کالونی فلائی اوور۔ کراچی - 75350
منتخب مضامین پر مبنی پی ڈی ایف فائل کے لیے
کولاژ، کراچی-شمارہ نمبر 2-2013
راشد اشرف — جولائی 25، 2013 12:35 شام
زبیر مرزا — جولائی 25، 2013 12:41 شام
شکریہ راشد صاحب فہرست تو دلچسپ لگتی ہے گھرجا کے تفصیل سے پڑھتا ہوں
تلمیذ — جولائی 25، 2013 1:19 شام
بہت شکریہ، جناب @راشداشرف صاحب ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔ جزاک اللہ!
محمد خلیل الرحمٰن
تلمیذ — جولائی 25، 2013 8:06 شام
جناب
راشد اشرف صاحب، آپ تو شاعری کے اتنے شیدائی نہیں ہیں لیکن آپ نے 'کولاژ' کے ان 103صفحات کے25فیصدحصہ کو ناحق شاعری کی نذر کر دیا ہے۔ ان کی جگہ پرکئی دیگر اعلی مضامین کیpdf بن سکتی تھی۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 25، 2013 9:20 شام
راشد اشرف بھائی! ابنِ صفی پر آپ کا مضمون پڑھا ۔ واقعی لاجواب ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 25، 2013 9:21 شام
نیرنگ خیال — جولائی 26، 2013 7:12 صبح
بہت شکریہ راشد صاحب۔۔۔ ہفتے اور اتوار کے لیے مصروفیت مل گئی۔۔۔ جزاک اللہ

محمد بلال اعظم — جولائی 26، 2013 7:16 صبح
بہت شکریہ۔
ڈاؤنلوڈنگ پہ لگا دیا ہے۔
راشد اشرف — جولائی 28، 2013 6:37 صبح
جناب
راشد اشرف صاحب، آپ تو شاعری کے اتنے شیدائی نہیں ہیں لیکن آپ نے 'کولاژ' کے ان 103صفحات کے25فیصدحصہ کو ناحق شاعری کی نذر کر دیا ہے۔ ان کی جگہ پرکئی دیگر اعلی مضامین کیpdf بن سکتی تھی۔
درست کہا آپ نے۔ اس مرتبہ 'دل پر پتھر' رکھ کر ایسا کرنا پڑا
راشد اشرف — جولائی 28، 2013 6:38 صبح
راشد اشرف بھائی! ابنِ صفی پر آپ کا مضمون پڑھا ۔ واقعی لاجواب ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے
جزاک اللہ
نورالدین — جولائی 31، 2013 11:28 صبح
مجھے اس شمارے کولاژ ۔ دوم میں سب سے زیادہ جس مضمون نے متاثر کیا وہ ہے ریڈ انڈین سردار کا خط ۔ بعنوان
" ہم اپنی دھرتی ماں کی چاہت کیسے بیچ دیں ۔ "
اس بوڑھے نے دور اندیشی کی انتہا پر پہنچ کر سامراجیوں کو جواب دیا ۔
جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ہاتھوں شکست خوردگی کے باوجود اپنے وطن کی دائمی محبت کی فخر سے لبریز ہے ۔
اس کے علاوہ " تیرہواں کورس "بھی دلچسپ ہے ۔
جب کہ فن مصوری پر مواد کو پچھلے شمارے کی نسبت تھوڑا بڑھایا گیا ہے ۔
شیئرنگ کا بہت شکریہ راشد اشرف صاحب ،
میں دیگر فورم پر بھی آپ کا کام دیکھتا رہتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ ایک شخص میں کتنی بڑی دنیا سمائی ہے ۔
ابن صفی کے متعلق آپ کی علمی کاوشیں دیوانگی کی حد تک ہیں ۔
ابن صفی واقعی اس قابل ہیں کہ اس جیسی شخصیت کو تا قیامت علم و ادب کا مینارۂ نور کہا جائے ۔
تلمیذ — جولائی 31، 2013 2:01 شام
مجھے اس شمارے کولاژ ۔ دوم میں سب سے زیادہ جس مضمون نے متاثر کیا وہ ہے ریڈ انڈین سردار کا خط ۔
یہ
کولاژ ۔ دوم کہاں ہے، جناب؟ ہمارے نظر سے تو نہیں گذرا۔
محمد بلال اعظم — جولائی 31، 2013 2:15 شام
یہ کولاژ ۔ دوم کہاں ہے، جناب؟ ہمارے نظر سے تو نہیں گذرا۔
شاید انہوں نے کولاژ کے شمارہ نمبر دو کو کولاژ دوم کہا ہے،
راشد اشرف — جولائی 31، 2013 2:25 شام
مجھے اس شمارے کولاژ ۔ دوم میں سب سے زیادہ جس مضمون نے متاثر کیا وہ ہے ریڈ انڈین سردار کا خط ۔ بعنوان
" ہم اپنی دھرتی ماں کی چاہت کیسے بیچ دیں ۔ "
اس بوڑھے نے دور اندیشی کی انتہا پر پہنچ کر سامراجیوں کو جواب دیا ۔
جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ہاتھوں شکست خوردگی کے باوجود اپنے وطن کی دائمی محبت کی فخر سے لبریز ہے ۔
اس کے علاوہ " تیرہواں کورس "بھی دلچسپ ہے ۔
جب کہ فن مصوری پر مواد کو پچھلے شمارے کی نسبت تھوڑا بڑھایا گیا ہے ۔
شیئرنگ کا بہت شکریہ راشد اشرف صاحب ،
میں دیگر فورم پر بھی آپ کا کام دیکھتا رہتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ ایک شخص میں کتنی بڑی دنیا سمائی ہے ۔
ابن صفی کے متعلق آپ کی علمی کاوشیں دیوانگی کی حد تک ہیں ۔
ابن صفی واقعی اس قابل ہیں کہ اس جیسی شخصیت کو تا قیامت علم و ادب کا مینارۂ نور کہا جائے ۔
بہت شکریہ جناب، محنت وصول پائی
یہ لنکس بھی ملاحظہ کیجیے، یہاں خودنوشتوں کا ایک جامع ریکارڈ موجود ہے:
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-2/
راشد اشرف — جولائی 31، 2013 2:36 شام
وفیات معارف-معارف اعظم گڑھ کا انسائیکلو پیڈیا (جولائی 1916 تا دسمبر 2012)
مکمل تفصیل کے لیے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ائیکلو-پیڈیا-جولائی-1916-تا-دسمبر-2012.66258/تلمیذ محمد بلال اعظم نور الدین
نایاب @محمد خلیل الرحمن
تلمیذ — جولائی 31، 2013 2:45 شام
راشد اشرف — اگست 1، 2013 2:46 صبح
تلمیذ
لیجیئے بھائی، حضرت ظفر اقبال نے کولاژ کے زیر موضوع شمارے پر کالم باندھ دیا ہے-31 جولائی، 2013:
http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2013-07-31&edition=KCH&id=13644_44635865
عؔلی خان — اگست 1، 2013 3:29 صبح
کیا قاضی محمد شمشاد نبی فاروقی المعرو ف "ساقی فاروقی" کو ابھی تک اتنی عزت دی جاتی ہے؟ کیا ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اسی ساقی فاروقی نے اپنی انگریزی نظم "گاڈ" میں کس طرح حضرت مریم اور عیسی کی توہین و تذلیل کی؟
تلمیذ — اگست 1، 2013 10:10 صبح
تلمیذ
لیجیئے بھائی، حضرت ظفر اقبال نے کولاژ کے زیر موضوع شمارے پر کالم باندھ دیا ہے-31 جولائی، 2013:
http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2013-07-31&edition=KCH&id=13644_44635865
بہت شکریہ، جناب۔