’سمت‘ اب دستیاب ہے

الف عین — ستمبر 7، 2009 6:31 شام
بہت دن سے ’سمت‘ ہیروکو گارڈن پر دستیاب نہیں تھا۔ اس کی کمی محسوس کی جا رہی ہو گی۔ Herokugarden سے ہیروکو والوں نے ہی ہوسٹ Heroku ہی کر دیا ہے، ہیروکو گارڈن پر جو سعود نے روبی آن ریل کی اپلی کیشن اس کے لئے بنائی تھی، اس کو ہیروکو میں شفٹ کرنا پڑا، آج اس میں کامیابی ملی ہے کہ شمارہ 11 سے 15 تک پھر سیٹ ہو گئے ہیں۔ لیکن افسوس کہ شمارہ 16 جو میں نے اپنی طرف سے بنا دیا تھا، وہ مکمل گم ہو گیا ہے۔ اس میں سے کچھ مواد جو میرے پاس تیار تھا، اسے کر چکا ہوں، لیکن جو مواد دفتر کے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپ لوڈ کیا تھا وہ میرے پاس نہیں۔ اور ادھر میں آج سے دس دن کی چھٹی پر ہوں۔ سوچ رہا ہوں کہ جو کچھ مل گیا ہے، اسی کو پوسٹ کر دوں، اگر وعدے کے مطابق کسی کا مواد یہاں پوسٹ نہ ہو سکے تو معذرت۔ وہ اگلے شمارے میں شامل ہو گا۔۔
اگلا شمارہ 16 مشترکہ شمارہ ہو گا، برائے جولائی تا دسمبر 2009، اور اگلا شمارہ جنوری 2010 میں شایع ہو گا۔
’سمت‘ کا نیا پتہ سب لوگ نوٹ کر لیں، اور جنہوں نے اس کا ربط اپنی سائٹس یا بلاگس میں دے رکھا ہے، وہاں بھی تصحیح کر دی جائے۔
ابن سعید — ستمبر 7، 2009 6:37 شام
فی الحال ہروکو گارڈن والا ربط بھی نئے پتے پر ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔
مجھے افسوس ہے کہ بیک اپ لینے میں ذرا سی سستی کے سبس ایک شمارے کا متن ہم سے چھن گیا۔ لیکن نیا پلیٹ فارم چونکہ پروفیشنلی لانچ کیا گیا ہے لہٰذا مستقبل میں ایسے مسائل آنے کا امکان تقریباً صفر ہے۔ امید ہے کہ صارفین کو سمت کی رفتار بھی اچھی محسوس ہوگی ان شاء اللہ۔
الف عین — ستمبر 8، 2009 1:52 صبح
تمہارا شکریہ ادا تو کرنا ہی بھول گیا سعود۔ جزاک اللہ خیر۔ تمہاری ہی کوشش ہے جو میں ہیروکو پر بغیر اشتہارات کے "سمت‘ ہوسٹ کروا رہا ہوں۔ ویسے ’سمت‘ تمہارا بھی تو ہے!!
مغزل — ستمبر 8، 2009 7:50 صبح
’’ میرا بھی تو ہے ‘‘
الف عین — ستمبر 8، 2009 11:23 صبح
بٹن تو دبا ہی دوں شکرئے کا۔
محمد وارث — ستمبر 8، 2009 4:35 شام
شکریہ اعجاز صاحب مطلع کرنے کیلیے، پہلی فرصت میں اپنے بلاگ پر ربط صحیح کرتا ہوں۔
arifkarim — ستمبر 8، 2009 7:40 شام
سمت کا لنک تو کام ہی نہیں کر رہا :(
ابن سعید — ستمبر 8، 2009 8:13 شام
عارف بھائی چاچو کے دستخط میں ٹائپو ہے۔
سمت کا درست لنک۔
الف عین — ستمبر 9، 2009 2:10 صبح
اوہو، ابھی دستخط ٹھیک کرتا ہوں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%E2%80%99%D8%B3%D9%85%D8%AA%E2%80%98-%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%DB%81%DB%92.25133/