محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 11:12 صبح
ازواجِ طاہرات ہیں امت کی امہات
پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ
میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں
ام حبیبہ ، ماریہ ، زینب ، جویریہ
(رضی اللہ عنہن)
جیہ — فروری 6، 2014 11:15 صبح
زبردست ۔ مجھے فخر ہے کہ میرا نام بھی ایک ام المومینین کے نام پر ہے
سرسری بھائی ایک گزارش ۔ از راہ ادب۔ بیویاں کے بجائے بیبیاں کردیں۔ بیبیاں جمع بی بی
عبد الرحمن — فروری 6، 2014 11:28 صبح
ماشاء اللہ! بہت خوب صورت قطعہ ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 11:31 صبح
زبردست ۔ مجھے فخر ہے کہ میرا نام بھی ایک ام المومینین کے نام پر ہے
سرسری بھائی ایک گزارش ۔ از راہ ادب۔ بیویاں کے بجائے بیبیاں کردیں۔ بیبیاں جمع بی بی
بہت اچھی بات بتائی۔۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔
پہلا مصرع بدلنا ہوگا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 11:32 صبح
ماشاء اللہ! بہت خوب صورت قطعہ ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 11:37 صبح
سرسری بھائی ایک گزارش ۔ از راہ ادب۔ بیویاں کے بجائے بیبیاں کردیں۔ بیبیاں جمع بی بی
یہ کیسا رہے گا؟
ازواجِ مصطفیٰ ہیں یہ امت کی امہات
جیہ — فروری 6، 2014 11:43 صبح
بہت اچھا ہے مگر پہلا والا مصرعہ مجھے زیادہ پسند ہے ۔ میرے خیال میں وزن کا مسئلہ نہیں بنتا اگر بی وی یاں کو بی بی یاں کردیا جائے ۔ باقی مجھے عروض کی الف بے پے بھی نہیں معلوم
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 11:45 صبح
بہت اچھا ہے مگر پہلا والا مصرعہ مجھے زیادہ پسند ہے ۔ میرے خیال میں وزن کا مسئلہ نہیں بنتا اگر بی وی یاں کو بی بی یاں کردیا جائے ۔ باقی مجھے عروض کی الف بے پے بھی نہیں معلوم
تبدیل کرنے کا اس لیے بھی سوچ رہا ہوں کہ گیارہ کا عدد بھی قدرے محل کلام ہے۔
نیز پہلے والے مصرعے سے لگ رہا ہے کہ گیارہ بیک وقت تھیں۔
اس کے علاوہ دوسرا بنایا ہوا مصرع آیت قرآنی ”ازواجہ امہاتھم“ سے بھی مناسبت رکھتا ہے۔
جیہ — فروری 6، 2014 11:48 صبح
بہت خوب ۔ باریک بینی کی داد دیتی ہوں

ابن رضا — فروری 6، 2014 12:16 شام
بہت خوب

۔
بیویاں کا متبادل سوچیں کچھ۔ جیسے زوجات وغیرہ
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 12:47 شام
بہت خوب

۔
بیویاں کا متبادل سوچیں کچھ۔ جیسے زوجات وغیرہ
یہ کیسا رہے گا؟
ازواجِ مصطفیٰ ہیں یہ امت کی امہات
ابن رضا — فروری 6، 2014 1:11 شام
بات نہیں بن رہی
یہ اضافی محسوس ہو رہا ہے؟ یا پھر یہ کے بعد سے نام آنے چاہییں
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 1:56 شام
اب دیکھیں:
ازواجِ مصطفی تھیں سب امت کی امہات
پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ
میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں
ام حبیبہ ، زینب و زینب ، جویریہ
ابن رضا — فروری 6، 2014 1:59 شام
اب دیکھیں:
ازواجِ مصطفی تھیں سب امت کی امہات
پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ
میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں
ام حبیبہ ، زینب و زینب ، جویریہ
تھیں ؟ تو کیا اب نہیں ہیں وہ امت کی امہات؟ سب امت بھی نہیں ایک ساتھ جچتا؟
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 2:07 شام
ازواجِ طاہرات ہیں امت کی امہات
x boy — فروری 6، 2014 2:39 شام
جزاک اللہ
ہمیں امہات المومنین سے بہت پیار ہے اپنی ماں کی طرح بلکہ ان سے زیادہ،
ایک بات کا مفہوم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے مرد تو بہت سے ہیں جو اعلی درجہ کے ہوئے ہیں عورتوں میں تین ہیں
1،آسیہ
2، مریم علیہ السلام
3، خدیجہ رض
یہ بات خدیجہ رض کے انتقال کے بعد کہی،
جب تک خدیجہ رض ذندہ تھیں اس وقت تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسری شادی کا حکم نہیں ہوا تھا۔
اللہ کی طرف سے جب حکم ہوا تو عائشہ بنت ابوبکر صدیق رض سے شادی ہوئی،
سبحان اللہ بہت زیادہ احادیث عائشہ رض سے مروی ہے یعنی تقریبا دین اسلام کے آدھے معلومات بواسطہ
عائشہ رض ہیں
باقی دوسرے بھی امہات المومنین کی اپنی اپنی الگ الگ حصوصیات ہیں یہ شادیاں اللہ کے حکم سے ہوئیں
الحمدللہ۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 6، 2014 2:42 شام

اتنی معلومات دینے کا بہت شکریہ۔
جیہ — فروری 6، 2014 3:04 شام
عنہن کو عنہم کردیں ٹائپو ہے شاید
ابن رضا — فروری 6، 2014 3:06 شام
عنہن کو عنہم کردیں ٹائپو ہے شاید
نہیں جمع الجمع کے لیے ہی ہے یہ
جیہ — فروری 6، 2014 3:10 شام
اوه. عن_ہن_نَ ہے
لگتا صیغے بھولتی جا رہی ہوں