امجد میانداد — مئی 24، 2013 5:33 شام
آپ انشاء اور ساغر صدیقی کو کیسے دیکھتے ہیں؟؟یہ فہرست ہے جو اب تک تجویز کی گئی یا ان بزرگوں کو استاد شعراء کہا گیا۔
میرا نکتہ یہ ہے کہ: بڑا شاعر ہونا، اور بات ہے استاد ہونا اور بات ہے اور فنی حوالے سے سند کی حیثیت رکھنا اور بات ہے (فکری اور نظریاتی اسناد کا معاملہ یہاں نہیں)۔
اگر ان تفریقات کے ساتھ بات کی جائے تو اپنی جسارتیں پیش کئے دیتا ہوں۔ دیکھئے لتاڑیے گا نہیں، جہاں میں نے کچھ نہیں لکھا، اُس کو نفی نہ سمجھئے گا بلکہ میری کم علمی پر مبنی خاموشی گردانئے گا۔مرزا غالب: بڑا شاعر، استاد، سندمیر تقی میر: بڑا شاعر، استاد، سندمومن: بڑا شاعر، استادمیر درد: بڑا شاعر، استاد، سندذوق: بڑا شاعر، استاد، سندآتش: بڑا شاعر، استاد، سنداحسان دانش: بڑا شاعرجمیل الدین عالی: مشہور شاعراحمد ندیم قاسمی: بڑا شاعر
رئیس امرہوی: بڑا شاعر، استاد
امیر خسرو: بڑا شاعر
ولی دکنی: بڑا شاعر، استاد
مرزا محمد رفیع سودا: بڑا شاعر، استاد، سند
نظیر اکبر آبادی: بڑا شاعر
داغ دہلوی: بڑا شاعر، استاد، سند
فیض احمد فیض: بڑا شاعر
مجید امجد: بڑا شاعر
ن م راشد: بڑا شاعرقتیل شفائی: بڑا شاعرصوفی تبسم: بڑا شاعرسلیم کوثر: بڑا شاعر
فن میں سند کا معاملہ ذرا توجہ طلب ہے۔ اگر کہیں دو یا زیادہ اسناد میں ٹکراؤ کی کیفیت ہو، تو میرا مشرب ہے کہ ان سب کو درست مانا جائے۔