یہ تو بہت مضر شعر لفظ لگ رہا ہے ۔
یہ تو بہت مضر شعر لفظ لگ رہا ہے ۔
متفق!
لیکن ظہیر بھائی ۔ اس طرح تو یہ ہمم شعر کی بھرت نہیں رہا بلکہ ایک انوکھےتخیل اور اسلوب کی بنیاد بن گیا۔
میں نے کہا کہ بزم ناز ، چاہیے غیر سے تہی
معذرت ! عاطف بھائی ۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ لا المیٰ نے مذاق کیا ہے ۔
المی جی ہی اب کچھ فرمائیں کہ معذرت قابل قبول ہے یا کچھ جرمانہ ۔ (تازہ کلام کی شکل میں)
جرمانہ تو ہونا چاہیے۔ بس دھیان رہے کہ متروکات کا خلا پُر کرنے کے لیے کچھ ایسے ہی رائج الفاظ کلام میں لائے جائیں تاکہ ابلاغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مثلاََ ۔ ہمم ۔
اس شعر نے شفیق الرحمان مرحوم کی شہرہ آفاق غزل یاد دلا دی!
اسے کیا کہتے ہیں؟ مطلب کیا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کوئی اصطلاح رائج ہے؟
اسے کچھ نہیں کہتے، شفیق صاحب نے یہ جدید شاعری کی پیروڈی کی تھی
ویسے اس کی جگہ چپکے سے افسوس رکھا جاسکتا ہے ۔ کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا
"فی البدی" جرمانہ پیشِ خدمت ہے۔
راحل بھائی ، جوابی مراسلہ لکھتے ہوئے میرے ذہن میں بھی شفیق الرحمٰن کی یہی بات آرہی تھی ۔
ایسے شعر کو تو کچھ نہیں کہتے البتہ اس کے شاعر کو آپ جوچاہےکہہ سکتے ہیں ۔ بلکہ کہنا چاہیے ۔
شاعر چونکہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اس لیے یہ قطعہ قطعا فی البدی نہیں ہو سکتا... فی البدعۃ الحسنۃ شاید ہو
ہا ہا ہا! ۔ ۔ ۔ ۔ راحل بھائی ، میزائل آپ کے بھی خاصی دور تک مار کرتے ہیں ۔
شفیق الرحمن کی پیروڈیز اور مزاحیہ اشعار بہت پہلے پڑھے تھے اور میری ایک سہیلی اور میں نے تھرڈ ائیر میں سپورٹس ڈے پہ ایک مزاحیہ مشاعرہ (چھوٹا سا خاکہ ہم نے لکھا تھا) میں پڑھے تھے۔