عظیم اللہ قریشی — دسمبر 21، 2011 6:00 شام
شاعری میں شراب کیوں؟؟؟؟؟
جناب اس بات کی تشریح تو بہت پہلے عبدالحمید کرچکے ہیں
میری شاعری کا ماجرا مت پوچھ
یہ ندی دو رُخوں میں بہتی ہے
اک حصہ شعور کہتا ہے
اک حصہ شراب کہتی ہے
محمود غزنوی صاحب اورپر جو آپ نے شعر بیان کیا ہے دراصل یہ مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے اس شعر کا چربہ ہے
بادہ از ما مست شد نے ما از او
قالب از ما مست شد نے ما از او
قربان — دسمبر 29، 2011 6:44 صبح
اردو زبان جو کہ ایک خوبصورت اور پیاری زبان ہے پھر اس میں ایک قبیح شی شراب کو کیوں شامل کیا گیا
ہر شاعر اور ہر ادیب اپنے کلام میں شراب کا ذکر ضرور کر تا ہے آخر ایسا کیوں ہے؟
شمشاد — دسمبر 29، 2011 6:48 صبح
آپ کو کس نے کہا کہ شراب قبیح شئے ہے؟
عباد1 — دسمبر 29، 2011 6:57 صبح
اردو زبان جو کہ ایک خوبصورت اور پیاری زبان ہے پھر اس میں ایک قبیح شی شراب کو کیوں شامل کیا گیا
ہر شاعر اور ہر ادیب اپنے کلام میں شراب کا ذکر ضرور کر تا ہے آخر ایسا کیوں ہے؟
تو شراب کیا کم پیاری چیز ہے؟

شمشاد — دسمبر 29، 2011 7:04 صبح
آپ نے پہلے بھی اسی موضوع پر مندرجہ ذیل دھاگہ شروع کیا تھا، اب پھر سے نیا دھاگہ کھولنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/شاعری-میں-شراب-کیوں؟.49058/
محمد وارث — دسمبر 29، 2011 11:38 صبح
آپ نے پہلے بھی اسی موضوع پر مندرجہ ذیل دھاگہ شروع کیا تھا، اب پھر سے نیا دھاگہ کھولنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/شاعری-میں-شراب-کیوں؟.49058/
شمشاد بھائی میں ان کو ضم کر دیا ہے۔
سیدہ سارا غزل — جنوری 4، 2012 12:38 شام
جس مومن کا مطلوب و مقصود شراب ِ طہورہ ہو جائے وہ مسلم کے واسطے ممنوعہ شراب کی طلب اور ذکر سے آزاد ہو جاتا ہے