کیا آپ اس دور کے تمام ادب کا مطالعہ کر چکے؟ اس دور میں بھی ادیبوں نے اعتراضات کیے ہوں گے لیکن ہمارا مطالعہ اتنا وسیع نہیں لہٰذا فی الوقت اس دور کے حوالے دینے سے قاصر ہیں۔
کیا آپ اس دور کے تمام ادب کا مطالعہ کر چکے؟ اس دور میں بھی ادیبوں نے اعتراضات کیے ہوں گے لیکن ہمارا مطالعہ اتنا وسیع نہیں لہٰذا فی الوقت اس دور کے حوالے دینے سے قاصر ہیں۔
جی بالکل درست ہے۔
جی بالکل پائی جاتی ہوں گی۔
جن ملکوں میں حقوق دانش یعنی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا غلط استعمال اسی طرح قابل تعزیر جرم ہے جیسے دیگر جرائم، وہاں اس طرح کی حرکت قزاقی، ڈاکہ یا جو کچھ کہہ لیں، جائز نہیں کہلائی جا سکے گی۔ بہتر یہ ہوتا کہ ہم اس بات پر بحث کرتے کہ فلاں اشعار جو منصور آفاق نے بتائے ہیں، کیا واقعی وہ فیض کی کتب میں واوین کے بغیر موجود ہیں یا نہیں؟ اگر واوین ہیں تو بات ختم اگر واوین نہیں تو بھی بات ختم
اگر بات اتنی سادہ ہوتی تو کیا ہی بات ہے۔ منصور آفاق کے مطابق فیض کی شروع کی کتابوں میں واوین موجود تھیں لیکن بعد میں کچھ کتابوں میں نہیں تھیں کچھ ایڈیشنز میں۔ اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ فیض ان چیزوں کا خیال رکھتے تھے۔ کیا یہ پبلشر کی غلطی نہیں ہو سکتی؟ اگر انہوں نے پہلے ہر جگہ پر لگائے اور بعد میں نہیں لگائے تو یہ بات کافی مشکوک ہو جاتی ہے کہ ایسا جان بوجھ کر کیا۔
جی بھائی۔ دراصل بات یہاں ختم نہیں بلکہ شروع ہو رہی ہے۔ منصور آفاق کے مطابق فیض نے ایک شاعر کے دو مصرعوں کو اٹھا کر اپنے چار مصرعوں میں بدلا ہے (یا کچھ اس طرح کی بات تھی)۔ اس میں تو پبلشر کا کوئی کمال نہیں نا؟
آپ کا شکریہ۔ مجھے شاعری کا بالکل بھی پتہ نہیں چلتا۔ اب تک تو میں نے جیسے تیسے ساتھ دیا ہے لیکن مخرج، بحر اور آزاد نظم وغیرہ میری سمجھ سے بالاتر ہیں۔ چونکہ آپ اس بارے صاحب علم ہیں اس لئے میں اب لکھنا بند کر کے پڑھنا شروع کرتا ہوں
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B2%D8%A7%D9%82%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%D9%88%D9%82.54544/page-2