مصرعے کا وزن بتا دیجیے

فہد اشرف — اگست 29، 2021 10:36 صبح
اکثر شب تنہائی میں ، کچھ دیر پہلے نیند سے
گزری ہوئی دلچسپیاں بیتے ہوئے دن عیش کے
الخ---
یہ گنگنا کے دو نظمیں اور یاد آ گئی ہیں لیکن انہیں شاید رجز مربع کہیں گے۔
ساحر کی نظم سر زمینِ یاس
جینے سے دل بیزار ہے
ہر سانس اک آزار ہے
کتنی حزیں ہے زندگی
اندوہ گیں ہے زندگی

عرش ملسیانی کی نظم میرے پیارے وطن
میرے وطن پیارے وطن
راحت کے گہوارے وطن
ہر دل کے اجیارے وطن
ہر آنکھ کے تارے وطن
امجد علی چیمہ — اگست 29، 2021 11:36 صبح

بہت بہت شکریہ! :)
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 5، 2021 10:54 شام
یہ گنگنا کے دو نظمیں اور یاد آ گئی ہیں لیکن انہیں شاید رجز مربع کہیں گے۔
پورا نام ہوگا: رجز مربع سالم :)
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 5، 2021 10:58 شام
محترم ظہیر صاحب، کیا آپ کی اپنے مصری دوست سے ملاقات ہوئی؟ کیا انھوں نے عربی میں اس وزن کے استعمال پر کچھ روشنی ڈالی؟
زیرِ بحث وزن کی مثالیں تو وہ بھی نہیں دے سکے لیکن اس کے علاوہ بحر رجز کے کئی اوزان میں ابیات سنائے جو اکثر میرے سر پر سے گزر گئے کہ عربی میں اتنی تو استعداد نہیں کہ فون پر اشعار کو سن کر یاد بھی رکھ سکوں ۔ :)
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 5، 2021 11:02 شام
بحر رجز میں ایک تجربہ میں نے بھی کیا تھا اور ایک نیا وزن "ایجاد" کیا تھا ۔ اس غزل پر خاصی معلوماتی گفتگو بھی رہی ۔ اگر دلچسپی ہو تو غزل یہ رہی۔
دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی
کچھ وہ جلا کچھ ہم جلے تو روشنی ہوئی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B5%D8%B1%D8%B9%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D9%86-%D8%A8%D8%AA%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%AC%DB%8C%DB%92.117235/page-2