منظوم ڈرامہ

عین عین — فروری 16، 2012 7:17 صبح
کیا خوب ہیں مکالمے، بحروں میں وزن میں
اترے بھی ہو کہیں کہیں پٹڑی سے تم خلیل
لیکن یہاں محل نہیں نقد و نظر کا کچھ
یوں بھی ہمارے پاس ابھی وقت ہے قلیل
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری
وقت سحر ہم آئیں گے محفل پہ صبح و شام (واہ ، مصرع توجہ چاہتا ہے صاحبو)
تم اپنے ساتھ لانا میاں ایک ڈائری
ہم کو سمجھنا وارث و اعجاز کی طرح
اور خوب شعر اپنے سنانا برے بھلے
اور ہم تمھیں سنائیں گے باتیں کھری کھری
لو ہو گئی بہت میاں اب ہم تو گھر چلے
:aadab:
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 16، 2012 4:33 شام
واہ کیا بات ہے خلیل صاحب، بہت خوب کام کیا یہ آپ نے۔

جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی کا شکریہ قبول کیجیے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 17، 2012 4:01 صبح
کیا خوب ہیں مکالمے، بحروں میں وزن میں
اترے بھی ہو کہیں کہیں پٹڑی سے تم خلیل
لیکن یہاں محل نہیں نقد و نظر کا کچھ
یوں بھی ہمارے پاس ابھی وقت ہے قلیل
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری
وقت سحر ہم آئیں گے محفل پہ صبح و شام (واہ ، مصرع توجہ چاہتا ہے صاحبو)
تم اپنے ساتھ لانا میاں ایک ڈائری
ہم کو سمجھنا وارث و اعجاز کی طرح
اور خوب شعر اپنے سنانا برے بھلے
اور ہم تمھیں سنائیں گے باتیں کھری کھری
لو ہو گئی بہت میاں اب ہم تو گھر چلے
:aadab:

شاید مغالطہ ہوا کچھ آپ کو جناب
اپنا نہیں لکھا ہوا کچھ اس میں بے حساب
یہ تو مکالمہ ہوا، زمرے میں فی البدیہہ
کٹ پیسٹ کرکے لکھ دیا ہم نے اسے جناب
شاعر تو آپ خوب ہیں، مشقوں میں طاق ہیں
ہم مانتے ہیں آپ بہت خوش مذاق ہیں
ہاں جو مکالمے تھے ہمارے لکھے ہوئے
ان کی طرف نظر ہے جو طبیعت پہ شاق ہیں
مانا کہ کچے شعر ہیں اصلاح چاہیے
نظرِ کرم ہو ان پہ، ذرا ان کو جانچیے
جلدی میں لکھ گئے تھےمگر بات ٹھیک ہے
تصحیح ان کی کیجیے ، اُن کو سنوارئیے
ان سب اساتذہ کو جو محفل کی شان ہیں
اور شاعری میں طاق ہیں بلکہ مہان ہیں
ہم نے لیا ہے وارث و اعجاز کی طرح
اب آپ بھی انھی کی طرح اپنی جان ہیں
محمد وارث بھائی، استاد محترم اعجاز عبید ، سعود ابن سعید بھائی، فاتح صاحب، مغزل بھائی فرخ منظور بھائی ، شاکرالقادری بھائی کی خصوصی توجہ درکار ہے
عین عین — فروری 17، 2012 5:41 صبح
شاید مغالطہ ہوا کچھ آپ کو جناب
اپنا نہیں لکھا ہوا کچھ اس میں بے حساب
یہ تو مکالمہ ہوا، زمرے میں فی البدیہہ
کٹ پیسٹ کرکے لکھ دیا ہم نے اسے جناب
شاعر تو آپ خوب ہیں، مشقوں میں طاق ہیں
ہم مانتے ہیں آپ بہت خوش مذاق ہیں
ہاں جو مکالمے تھے ہمارے لکھے ہوئے
ان کی طرف نظر ہے جو طبیعت پہ شاق ہیں
مانا کہ کچے شعر ہیں اصلاح چاہیے
نظرِ کرم ہو ان پہ، ذرا ان کو جانچیے
جلدی میں لکھ گئے تھےمگر بات ٹھیک ہے
تصحیح ان کی کیجیے ، اُن کو سنوارئیے
ان سب اساتذہ کو جو محفل کی شان ہیں
اور شاعری میں طاق ہیں بلکہ مہان ہیں
ہم نے لیا ہے وارث و اعجاز کی طرح
اب آپ بھی انھی کی طرح اپنی جان ہیں

دیکھو میاں! یہ بات نہیں ہے ذرا بھی ٹھیک
یہ کیا کہ ہم سدھاریں تمھارے اشعار سب
کافی نہیں ہے یہ کہ اشارے ہی دے دیے
محنت کرو کہ پاؤ گے عزت، وقار سب
کوشش یہی کرو کہ سہارا نہ لو کبھی
خامی کرو تلاش خود اپنے کلام کی
مانو، میں چاہتا ہوں تمھاری بھلائی ہی
ڈالو نہیں تم عادتیں کاہل عوام کی
دیکھو نہیں یہ بات کہ قابل نہیں ہوں میں:biggrin:
چاہوں تو پل میں شعر ادھیڑوں، بُنوں مگر
لیکن تمھارے واسطے اچھا نہ ہو گا یہ
بس ہو چکا بہت، مجھے جانے دو اب اُدھر
:zabardast1:
محمد وارث — فروری 17، 2012 5:55 صبح
السلام علیکم خلیل صاحب یاد آوری کیلیے۔
عارف صاحب نے جو دونوں مصرعے سرخ کیے ہیں ان دونوں میں وزن کا تو کوئی مسئلہ بالکل نہیں لیکن وقتِ سحر اور صبح و شام والا مصرع ان دونوں تراکیب کی وجہ سے مہمل ہو رہا ہے۔
مغزل — فروری 17، 2012 6:02 صبح
متفق وارث بھائی ۔۔۔۔
خلیل صاحب جاری رکھیے ۔۔ خوب سلسلہ ہے ماشا اللہ ۔۔
عین عین — فروری 17، 2012 6:07 صبح
السلام علیکم خلیل صاحب یاد آوری کیلیے۔
عارف صاحب نے جو دونوں مصرعے سرخ کیے ہیں ان دونوں میں وزن کا تو کوئی مسئلہ بالکل نہیں لیکن وقتِ سحر اور صبح و شام والا مصرع ان دونوں تراکیب کی وجہ سے مہمل ہو رہا ہے۔

ارے وارث بھائی۔ از راہ شغلے و مستی و مذاق خیال کو "نظمیدگی" عطا کی ہے۔ وقت سحر اور صبح و شام تو جانتے بوجھتے سمجھتے ومجھتے استعمال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آپ سنجیدہ ہو گئے اس مستیِ خیال کو لے کر۔۔ :openmouthed:
الف عین — فروری 17، 2012 4:25 شام
عارف عزیز یار یہاں کی بجائے اصلی فی البدیہہ والے دھاگے میں آؤ تو مزے آئیں!!
وارث کو لگا کہ بحر سے خارج ہونے کا شک ہے ان مصرعوں پر، لیکن میرے خیال میں صرف نقص صرف ’سحر‘ اور ’صبح و شام‘ کا شتر گربہ ہے۔
خلیل، اچھے جا رہے ہو، لیکن یہ تو ’کلام‘ نہیں ہے جس کی اصلاح کی جائے، یہ تو محض مشغلہ ہے!!
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 17، 2012 4:28 شام
شکریہ استاد محترم !
آپ کی نظرِ کرم چاہیے ، اصلاح طلب “کلام” بھی پیش کریں گے۔ جزاک اللہ
شاکرالقادری — فروری 17، 2012 5:10 شام
خلیل صاحب! آپ کو کتنی داد دوں ۔۔۔۔۔ بہت خوووووووووووووووووووووووووووووووووب:applause:
شاکرالقادری — فروری 17، 2012 5:54 شام
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری

دعویٰ بہت ہے جن کو سکھانے کا شاعری
یارانِ بزم دیکھو! خطا ان سے ہو گئی
"خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا"
مصرعہ ملاحظہ ہو میاں عین عین کا
یہ کیا کہ ہم سدھاریں تمھارے اشعار سب
عین عین — فروری 18، 2012 6:20 صبح
دعویٰ بہت ہے جن کو سکھانے کا شاعری
یارانِ بزم دیکھو! خطا ان سے ہو گئی
"خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا"
مصرعہ ملاحظہ ہو میاں عین عین کا

سنو، ایسا نہیں کرتے
کسی کو بزم میں شاکر
کبھی ٹوکا نہیں کرتے
:blushing:
اور سنو
انسان ہی خطاوں کا پتلا ہے اے رفیق
ٹوکا نہ کر کہ کامل و اکمل بھی ہے کوئی
:punga:
:smile2: :smile2::smile2::smile2::smile2::smile2::smile2:
عین عین — فروری 18، 2012 6:21 صبح
عارف عزیز یار یہاں کی بجائے اصلی فی البدیہہ والے دھاگے میں آؤ تو مزے آئیں!!
وارث کو لگا کہ بحر سے خارج ہونے کا شک ہے ان مصرعوں پر، لیکن میرے خیال میں صرف نقص صرف ’سحر‘ اور ’صبح و شام‘ کا شتر گربہ ہے۔
خلیل، اچھے جا رہے ہو، لیکن یہ تو ’کلام‘ نہیں ہے جس کی اصلاح کی جائے، یہ تو محض مشغلہ ہے!!

جناب۔ فی البدیہہ دھاگا ۔۔۔۔۔۔۔ میری نظر سے گزرا ہی نہیں کبھی۔ یا گزر ہوا ہو گا لیکن میں توجہ نہ دے سکا شاید۔۔۔ آپ نے دعوت دی ہے تو حاضر ہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
عین عین — فروری 18، 2012 6:37 صبح
بھائیو یہ فی البدیہہ شاعری والا دھاگا مجھے نہیں مل رہا۔۔۔۔۔۔۔ لنک مل جائے تو رسائی آسان ہو جائے گی۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 18، 2012 12:15 شام
بھائیو یہ فی البدیہہ شاعری والا دھاگا مجھے نہیں مل رہا۔۔۔۔ ۔۔۔ لنک مل جائے تو رسائی آسان ہو جائے گی۔۔۔

جنابِ عالی لڑی کا پتہ حاضر ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ضوعاتی-غیر-موضوعاتی.12513/page-35#post-857540
شاکرالقادری — فروری 18، 2012 3:04 شام
سنو، ایسا نہیں کرتے
کسی کو بزم میں شاکر
کبھی ٹوکا نہیں کرتے
:blushing:
اور سنو
انسان ہی خطاوں کا پتلا ہے اے رفیق
ٹوکا نہ کر کہ کامل و اکمل بھی ہے کوئی
:punga:
:smile2: :smile2::smile2::smile2::smile2::smile2::smile2:

یہی تو میرا کہنا ہے
خطائیں جن سے ہوتی ہیں
انہیں دعویٰ نہیں زیبا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D9%85-%DA%88%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%81.49819/page-2