یوٹیوب ٹپس۔

خواجہ طلحہ — جولائی 13، 2010 2:31 شام
[FONT=&quot] یو ٹیوب دوسرا بڑاسرچ انجن گردانا جاتا ہے.یہاں یوٹیوب ٹپس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے نہ صرف یوٹیوب سے متعلقہ ویڈیو ڈھونڈے میں مدد مل سکے گی بلکہ بلاگز اور سائٹس کے لیے یو ٹیوب کو[/FONT] [FONT=&quot] ریفرل ٹریفک سورس کے طور پر استعمال کیاجاسکے گا۔
عنوان کے اعتبار سے تلاش:
جب آپ یو ٹیوب میں کوئی لفظ یا جملہ لکھ کر تلاش کرتے ہیں تو نتائج ویڈیوز کے [/FONT][FONT=&quot]description,title اور tag کی بنیاد پر ظاہر ہوتی ہیں۔[/FONT][FONT=&quot]
اگر آپ صرف عنوان کے اعتبار سے سرچ کرنا چاہیں تو allintitle: لکھ کر آگے کی ورڈ لکھ دیں ۔ مثلا
[/FONT]
allintitle:urduweb
رانا — جولائی 13، 2010 4:39 شام
شکریہ طلحہ بھائی۔ بہت مفید سلسلہ ہے جاری رکھیئے گا۔
عظیم اللہ قریشی — جولائی 13، 2010 4:45 شام
خواجہ طلحہ صاحب آپ کے اس تھریڈ سے لگتا ہے کہ آپ کو یوٹیوب پر کافی دسترس حاصل ہے۔
حضور مجھے کافی عرصے سے ایک قوالی کی تلاش ہے اگر آپ نے تلاش کرکے ہم کو بتادیا تو بہت مشکور ہونگا۔
قوال کا نام ہے زکی تاجی قوال
قوالی فارسی زبان میں ہے اور اس کے پہلا بول کچھ یوں ہے
امشب کہ می رفتی بتاں افگندہ کاکل یک طرف
والسلام روحانی بابا
خواجہ طلحہ — جولائی 14، 2010 11:14 صبح
آپ وارث بھائی سے رابطہ کریں۔ یہ فارسی اپنے کو نہیں آتی۔باقی آپ ذیل کے دو روابط دیکھ لیجیے شاید مطلوبہ قوالی ان میں ہو۔
http://qawwal.blogspot.com/search/label/Zaki Taji qawwal
http://us.dada.net/music/zakitajiqawwal/ganj-shakar-ke-lal_3639417m.html
عظیم اللہ قریشی — جولائی 14، 2010 12:40 شام
وارث میاں بہت مصروف بندے ہیں مجھے تو نہیں لگتا ہے کہ یہ تھریڈ ان کی نظریا سے گزری ہو۔
خواجہ طلحہ — جولائی 14، 2010 2:24 شام
(hd) فارمیٹ میں ویڈیوز شیئرنگ:
یوٹیوب ویڈیوز شئرنگ کا یہ نیا انداز جس کے ذریعے آپ ہائی ڈیفینشن ویڈیوز کو شئیر کرسکتے ہیں ۔
1: اس ویڈیو پر جائیے جسے آپ شئیر کرنا چاہ رہے ہیں۔
2: بٹن “Share” پر کلک کیجیے۔ذیل جیسا انٹرفیس اوپن ہوگا۔
hd_youtube1.jpg

3: چیک بکس “HD URL” پر چیک لگائیے۔
ایچ ڈی فارمیٹ میں ویڈیو کا ربط مہیا کردیا جائے گا۔ اگر آپ کسی بھی ویڈیو کے لیے مختصر یو آر ایل شئیر کرنا چاہ رہے ہیں تو ، “Short URL” چیک بکس پر چیک کردیں،چھوٹا ایڈریس ظاہر ہوجائے گا۔
خواجہ طلحہ — جولائی 14، 2010 5:30 شام
وارث میاں بہت مصروف بندے ہیں مجھے تو نہیں لگتا ہے کہ یہ تھریڈ ان کی نظریا سے گزری ہو۔
ایک تو مجھے آپ کا یہ مصرع یا جو کچھ بھی ہے درست نہیں لگ رہا، دوسرا آپ شاعر کا نام اگر بتا سکیں۔
عظیم اللہ قریشی — جولائی 14، 2010 6:21 شام
من ز سودائے محبت والہ و دیوانہ ام
عاشق شوریدہ سر محو رخِ جانانہ ام
قبلہ گویم یا پیغمبر یا مصطفٰی
استلائے شوق بسیار است و من دیوانہ ام
من بہ قربانت شوم اے ساقی بادہ فروش
از شرابِ بے خودی لبریز کن پیمانہ ام
عشق آں شوخ پری رُو جانِ صابر سوختہ
من نہ دانم شمع ام یا شمع را پروانہ ام
یہ اشعار شروع میں ادا کرتا ہے اور پھر قوالی شروع ہوجاتی ہے
وجی — جولائی 19، 2010 5:53 شام
یوٹیوب کی ویڈیوز اب ڈائنلوڈ کرنا بہت ہی آسان
یوبنٹو لوسڈ پر جس بھی براوزر پر یوٹیوب ویڈیو چلائیں )ضروری نہیں کہ آپ پوری ویڈیو سنے یا دیکھیں، پوز کر کے چھوڑ دیں( اور پھر پوری ویڈیو لوڈ ہونے پر براوزر بند کرنے سے پہلے
File System میں tmp کے فولڈر میں کچھ عجیب طرح کے نام )مثلا FlashXXLB0Rrd ( سے فائل ہوگی اسے کوپی کر لیں
اور جس طرح چلائیں
احمد لون — جولائی 20، 2010 2:17 صبح
بہت شکریہ جی
ملک حبیب — جنوری 20، 2015 3:09 صبح
http://www.urduweb.org/mehfil/members/روحانی-بابا.2932/
روحانی بابا،،،، جناب اگر آپ فیس بُک پہ ہیں تو یہ کلام آپ کو وڈیو کی صورت میں مل سکتا ہے،،، اور ویسے بھی تحریری صورت میں مل جائے گا،،،،،،
atta — جنوری 20، 2015 3:12 صبح
کیا یوٹیوب پر لگی بندش ختم ہو گئ ہے.؟ جو آسانی سے چل سکے.
عظیم اللہ قریشی — جنوری 20، 2015 10:45 صبح
http://www.urduweb.org/mehfil/members/روحانی-بابا.2932/
روحانی بابا،،،، جناب اگر آپ فیس بُک پہ ہیں تو یہ کلام آپ کو وڈیو کی صورت میں مل سکتا ہے،،، اور ویسے بھی تحریری صورت میں مل جائے گا،،،،،،
چلیں فیس بک پر ہی دے دیں ویسے آپ کمال کے آدمی ہیں فیس بک پر بھی آپ نے ہم کو ڈھونڈ ہی نکالا ۔ آپ کی زیرک نگاہ کو بے اختیار داد دینے کو جی چاہ رہا ہے۔
اب مجھے سمجھ آگئی کہ آپ کون ذات شریف ہیں دراصل میں نے ابھی پونے چار بجے اردو محفل کھولی ہے اور آپ نے تو مجھ ناہنجار تیرہ بخت کو سویرے سویرے ہی ڈھونڈ لیا تھا۔
ملک حبیب — جنوری 20، 2015 11:49 صبح
http://qawwal.blogspot.com/2012/04/dee-shab-ke-mi-raftii-butaan-amir.html
آپ کا مطلوبہ کلام پیش خدمت ہے،،، یہاں لنک اس لئے دیا کہ تاکہ صاحبانِ ذوق بھی لطف اندوز ہو سکیں،،،،
امجد میانداد — جنوری 20، 2015 12:27 شام
خواجہ طلحہ صاحب آپ کے اس تھریڈ سے لگتا ہے کہ آپ کو یوٹیوب پر کافی دسترس حاصل ہے۔
حضور مجھے کافی عرصے سے ایک قوالی کی تلاش ہے اگر آپ نے تلاش کرکے ہم کو بتادیا تو بہت مشکور ہونگا۔
قوال کا نام ہے زکی تاجی قوال
قوالی فارسی زبان میں ہے اور اس کے پہلا بول کچھ یوں ہے
امشب کہ می رفتی بتاں افگندہ کاکل یک طرف
والسلام روحانی بابا
جناب کہیں اس کی بات تو نہیں کر رہے؟؟

امیر خسرو کا یہی کلام ہے نا؟؟ اب تاجی صاحب کی آواز میں ڈھونڈنا پڑے گا
نوشاب — جنوری 20، 2015 1:23 شام
یو ٹیوب پر کسی خاص تاریخ میں اپ لوڈ ہونے والی تمام ویڈیوز کیسے ڈھونڈی جا سکتی ہیں؟؟؟
عظیم اللہ قریشی — جنوری 20، 2015 2:00 شام
جناب کہیں اس کی بات تو نہیں کر رہے؟؟

امیر خسرو کا یہی کلام ہے نا؟؟ اب تاجی صاحب کی آواز میں ڈھونڈنا پڑے گا
جناب کہیں اس کی بات تو نہیں کر رہے؟؟

امیر خسرو کا یہی کلام ہے نا؟؟ اب تاجی صاحب کی آواز میں ڈھونڈنا پڑے گا
کلام تو یہی ہے لیکن ذکی زمان تاجی اور اس کے پسر نے اس کو گا کر امر کردیا ہے
حافظ محمد احمد — اپریل 20، 2017 6:14 شام
یہی قوالی فرید ایاز اور ابو محمد نے بھی گائی ہے
نوشاب — مئی 17، 2017 5:05 شام
یو ٹیوب پر کسی خاص تاریخ میں اپ لوڈ ہونے والی تمام ویڈیوز کیسے ڈھونڈی جا سکتی ہیں؟؟؟
میں اپنے سوال کو پھر دہرا رہا ہوں۔
عبدالقدیر 786 — ستمبر 15، 2017 5:42 صبح
[FONT=&quot] یو ٹیوب دوسرا بڑاسرچ انجن گردانا جاتا ہے.یہاں یوٹیوب ٹپس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے نہ صرف یوٹیوب سے متعلقہ ویڈیو ڈھونڈے میں مدد مل سکے گی بلکہ بلاگز اور سائٹس کے لیے یو ٹیوب کو[/FONT] [FONT=&quot] ریفرل ٹریفک سورس کے طور پر استعمال کیاجاسکے گا۔
عنوان کے اعتبار سے تلاش:
جب آپ یو ٹیوب میں کوئی لفظ یا جملہ لکھ کر تلاش کرتے ہیں تو نتائج ویڈیوز کے description,title اور tag کی بنیاد پر ظاہر ہوتی ہیں۔
اگر آپ صرف عنوان کے اعتبار سے سرچ کرنا چاہیں تو allintitle: لکھ کر آگے کی ورڈ لکھ دیں ۔ مثلا
[/FONT]
allintitle:urduweb
اچھی کوشش ہے لگے رہو
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D9%88%D9%B9%DB%8C%D9%88%D8%A8-%D9%B9%D9%BE%D8%B3%DB%94.30610/