السلام علیکم و رحمتہ
مندرجہ ذیل کالم میں صوفی صاحب کی جس غزل کا تذکرہ کیا گیاہے، وہ اگر مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
پیشگی شکریہ
مندرجہ ذیل کالم میں صوفی صاحب کی جس غزل کا تذکرہ کیا گیاہے، وہ اگر مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
پیشگی شکریہ
سبحان اللہ یہ جان کر دِل باغ باغ ہو گیا ہے کہ میرے پسندیدہ شاعرجنابِ فیض کے کلام میں بھی وزن کی غلطیاں ہیں۔ اَب تواپنی ایسی غلطیوں پر ہم فخر کرسکیں گے۔
بہت بہت شکریہ جناب محمد حفیظ الرحمٰن
فیض ؟
دراصل آوازِ دوست صاحب کا اشارہ ظفر اقبال صاحب کی طرف ہے جنہوں نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ " فیض صاحب بھی صوفی صاحب سے اصلاح لیتے تھے اور صوفی صاحب کے انتقال کے بعد فیض صاحب کے کلام میں فنی سقم اور وزن کی غلطیاں ملتی ہیں۔" بذاتِ خود میں ظفر اقبال صاحب کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔ میں کوئی اتنا قابل تو نہیں کہ اتنے بڑے لوگوں کے معاملات میں بات کر سکوں لیکن بہرحال مجھے تو فیض صاحب کے کلام میں کوئی ایسی خامیاں نظر نہیں آتیں۔
تصحیح کا شکریہ برادرم
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%C2%B1%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92.74173/