آج کا شعر
شمشاد — نومبر 26، 2020 4:08 صبح
مجھ میں سات سمندر شور مچاتے ہیں
ایک خیال نے دہشت پھیلا رکھی ہے
ساقی فاروقی
شمشاد — نومبر 26، 2020 4:09 صبح
وہ کم سخن تھا مگر ایسا کم سخن بھی نہ تھا
کہ سچ ہی بولتا تھا جب بھی بولتا تھا بہت
اختر ہوشیارپوری
شمشاد — نومبر 26، 2020 4:09 صبح
جیسے دو ملکوں کو اک سرحد الگ کرتی ہوئی
وقت نے خط ایسا کھینچا میرے اس کے درمیاں
محسن زیدی
شمشاد — نومبر 26، 2020 9:34 صبح
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا
کوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر
عنایت علی خاں
شمشاد — نومبر 27، 2020 3:37 صبح
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتی
ہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
خالد معین
شمشاد — نومبر 27، 2020 3:37 صبح
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے
خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
بشیر بدر
شمشاد — نومبر 27، 2020 3:37 صبح
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکا
کہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
عبرت مچھلی شہری
شمشاد — نومبر 27، 2020 3:38 صبح
عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹے
دل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے
مخدومؔ محی الدین
لاريب اخلاص — نومبر 27، 2020 7:13 صبح
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیں
طویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
وزیر آغا
شمشاد — نومبر 27، 2020 9:12 صبح
جو مل گئے تو تونگر نہ مل سکے تو گدا
ہم اپنی ذات کے اندر چھپا دیے گئے ہیں
(میر احمد نوید)
سیما علی — نومبر 28، 2020 1:19 شام
وہ نازنیں یہ نزاکت میں کچھ یگانہ ہوا
جو پہنی پھولوں کی بدھی تو درد شانہ ہوا
حیدر علی آتش
شمشاد — نومبر 28، 2020 3:01 شام
لاريب اخلاص — نومبر 28، 2020 4:50 شام
یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم
ترا حسن دست عیسیٰ تری یاد روئے مریم
فیض احمد فیض
لاريب اخلاص — نومبر 28، 2020 4:53 شام
رفتہ رفتہ تھم گیا مانوس آوازوں کا شور
دل میں یادیں, ڈائری میں فون نمبر رہ گئے
سید مبارک شاہ
شمشاد — نومبر 28، 2020 5:20 شام
شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
فراق گورکھپوری
سیما علی — دسمبر 2، 2020 2:17 شام
فسانہ جبر کا یاروں کی طرح کیوں مجروحؔ
مزہ تو جب ہے کہ جو کہیے برملا کہیے!!!!!!
مجروح سلطانپوری
شمشاد — دسمبر 2، 2020 6:04 شام
قید سے پہلے بھی آزادی مری خطرے میں تھی
آشیانہ ہی مرا صورت نمائے دام تھا
آسی الدنی
سیما علی — دسمبر 3، 2020 7:29 شام
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے۔۔
مصطفیٰ زیدی
شمشاد — دسمبر 3، 2020 8:17 شام
اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
احمد فراز
لاريب اخلاص — دسمبر 4، 2020 12:59 شام
وقت رکھتا ہے جو سنبھال کے لوگ
ڈھونڈ کر لا وہی کمال کے لوگ
احمد امیر پاشا
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.114043/