اب اسے کیا کہا جائے!

محمد بلال اعظم — اگست 9، 2014 7:50 شام
السلام علیکم
یہ شاید میری دوسری یا تیسری غزل تھی۔
ایک جگنو ہے کہ منزل کے حوالے مانگے
ایک تتلی ہے کہ جگنو سے اُجالے مانگے
ایک وہ حشر ہے جو دل میں بپا رہتا ہے
اور اک دل ہے، زباں پر بھی جو تالے مانگے
میری تصویر کے سب رنگ زوال آمادہ
اور مرا یار کہ شہکار نرالے مانگے
قیس کی آخرش اب دربدری ختم ہوئی
آج تو لیلیٰ نے بھی دیس نکالے مانگے
رسم کچھ ایسی چلی موسم گل میں کہ یہاں
سب نے مانگے بھی تو بس خون کے پیالے مانگے
جانے کس دور میں دھرتی پہ میں اترا ہوں بلال
زندہ رہنے کے بھی انسان حوالے مانگے
لیکن آج اچانک ایک دوست نے ایک بلاگ کا بتایا، جہاں پہ یہی غزل بلاگر نے رومن میں لکھ کے اپنے نام سے پوسٹ کی ہوئی ہے
Aik jugnoo hai k manzil k hawale maange,
Aik titli hai k jugnoo se ujaale maange.
Aik woh hashar jo dil me barpa rehta hai,
Aur aik dil hai zubaan per bhi jo taale maange.
Meri tasveer k sab rang zawaal aamadah,
Aur mera yaar k shah'kaar niraale maange.
Aakhrash dar-badari Qais ki ab khatam hoi,
Aaj tu Laila ne bhi dais nikaale maange.
Rasam kuch aisi chali mousam-e-gul me k yahan,
Sab ne maange bhi tu bas khoon k piyaale maange.
Jane kis dour me dharti pe main utra hoon zafar,
Zinda rehne k bhi insan hawale maange.
¤kinG Of Poetry¤007
کیا میں مشہور ہو رہا ہوں :LOL:
عجیب طرح کا ادبی سرقہ ہے:D
واللہ اگر موصوف کو خود کو شاعر کہلوانے کا اتنا ہی شوق ہے تو کسی بڑے شاعر کی غزل کو اپنے نام سے لکھتے :sneaky: مشہوری تو ہو جاتی :LOL:
سو سیڈ ٹو ڈے
:cry::cry::cry:
بھلکڑ — اگست 9، 2014 8:06 شام
رسم کچھ ایسی چلی موسم گل میں کہ یہاں
سب نے مانگے بھی تو بس خون کے پیالے مانگے
خوبصورت :) !
ویسے :LOL:
قیصرانی — اگست 9، 2014 8:18 شام

اس بلاگ کا لنک دے دیجئے
نایاب — اگست 9، 2014 8:32 شام
اس بلاگ کا لنک دے دیجئے
اس بلاگ پر آخری غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔
نایاب — اگست 9، 2014 8:34 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بھتیجا تو مشہور ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ
ویسے غزل بھی بہت خوب ہے ۔ اسی لیئے چرائی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
loneliness4ever — اگست 9، 2014 8:41 شام
السلام علیکم
یہ شاید میری دوسری یا تیسری غزل تھی۔
لیکن آج اچانک ایک دوست نے ایک بلاگ کا بتایا، جہاں پہ یہی غزل بلاگر نے رومن میں لکھ کے اپنے نام سے پوسٹ کی ہوئی ہے
Aik jugnoo hai k manzil k hawale maange,¤kinG Of Poetry¤007
کیا میں مشہور ہو رہا ہوں :LOL:
عجیب طرح کا ادبی سرقہ ہے:D
واللہ اگر موصوف کو خود کو شاعر کہلوانے کا اتنا ہی شوق ہے تو کسی بڑے شاعر کی غزل کو اپنے نام سے لکھتے :sneaky: مشہوری تو ہو جاتی :LOL:
سو سیڈ ٹو ڈے
:cry::cry::cry:

وعلیکم السلام
بلال بھائی یہ ہی وجہ تھی کہ میں اپنی جو بھی لنگڑی لولی تخلیق تھی تصویری صورت میں پوسٹ کر رہا تھا ۔۔۔ مگر پھر یہاں یونیکورڈ میں کرنے لگا
خیر مبارک ہو آپ مشہور ہو رہے ہیں ۔۔۔۔
الف عین — اگست 10، 2014 3:46 صبح
واہ، شروع سے یہ تیور تھے!!!!!
محمد بلال اعظم — اگست 24، 2014 2:23 شام
رسم کچھ ایسی چلی موسم گل میں کہ یہاں
سب نے مانگے بھی تو بس خون کے پیالے مانگے
خوبصورت :) !
ویسے :LOL:
قبلہ محبت ہے آپ کی
بس دعا کریں کہ آج کل کے حالات میں اس شعر کی تعبیر سے واسطہ نہ پڑ جائے۔۔۔ :(
محمد بلال اعظم — اگست 24، 2014 2:24 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بھتیجا تو مشہور ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ
ویسے غزل بھی بہت خوب ہے ۔ اسی لیئے چرائی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
روح تک معطر ہو گئی۔۔۔۔ اللہ سلامت رکھے آپ کو۔
محمد بلال اعظم — اگست 24، 2014 2:26 شام
وعلیکم السلام
بلال بھائی یہ ہی وجہ تھی کہ میں اپنی جو بھی لنگڑی لولی تخلیق تھی تصویری صورت میں پوسٹ کر رہا تھا ۔۔۔ مگر پھر یہاں یونیکورڈ میں کرنے لگا
خیر مبارک ہو آپ مشہور ہو رہے ہیں ۔۔۔۔
ویسے اب سے میں نے کم از کم فیس بک پہ پوسٹ کرنا تو چھوڑ ہی دیا ہے۔۔۔۔
محمد بلال اعظم — اگست 24، 2014 2:27 شام
واہ، شروع سے یہ تیور تھے!!!!!
:love::love::love:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%81%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92.76835/