احوالِ دیگراں--- (نیا سلسلہ)

مغزل — دسمبر 18، 2011 8:03 شام
احوالِ دیگراں
(نیا سلسلہ)​
اردومحفل کے ادبی ذوق کے حامل ارکان کے حوالے سے یہ لڑی شروع کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے
کہ اس لڑی میں شاعروں ادیبوں کے حوالے سے میل ملاقاتوں ، ان کے کلام کے بارے میں رائے، شخصیت کے بارے میں رائے،
ادبی چشمکوں ، شکر رنجیوں، پسند ناپسند اور تجربات کو سپردِ قرطاس کیا جا سکے گا۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ شعراء ادباء محفل ہی کا حصّہ ہوں۔
محفل کے شعراء اوباء سے ہٹ کر بھی شعراء ادباء کو ’’ احوالِ دیگراں ‘‘ کی زینت کیا جاسکتا ہے۔
وضاحت :: زبان کی غیر شائستگی، دل شکنی و دل خراشی سے احتراز ہی اس لڑی کا حسن دوبالا کرسکتا ہے۔سو احباب سے التماس ہے کہ
لڑی کے حسن کے ساتھ ساتھ مذکور و مرقوم شعراء ادباء کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مراتب اور عزّتِ نفس کا خیال رکھا جائے ۔
بصورتِ دیگر مرتکب رکن کو تنبیہ کی جائے گی اور رجوع نہ ہونے کی صورت میں مدیر اپنے اختیارات سے قابلِ اعتراض لفظیات کی تدوین
یا مراسلہ حذف کرنے کا صوابدیدی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
(احباب سے گزارش ہے کہ غیر متعلق (صرف شعراء ادباء کے لیے مخصوص ہےلڑی) مراسلت ، بے جا نوک جھونک اور ٹھٹھوَل سے حتی الامکان حذر کیا جائے ۔۔)​
مدیر: شعبہ اردو ادب / اردو محفل​
مغزل — دسمبر 18، 2011 8:06 شام
دعوت نامہ : منسلکات
رائے شماری میں آپ کی شرکت ہمارے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی
غزل ناز غزل ، شمشاد ، نبیل ، الف عین ، محمد یعقوب آسی ، آصف شفیع ، فاروق درویش ، محمد وارث ، محمد احمد ، جیا راؤ ، زھرا علوی ، خرم شہزاد خرم ، ایم اے راجا ، متلاشی، سید مقبول شیرازی زلفی ، محمود احمد غزنوی ، امر شہزاد ، ش زاد ، Mohammad Azhar Nazir ، نافرع ، پیاسا صحرا ، عین عین ، محمد امین، F@rzana ، نوید صادق ، عمار خاں ، ابن سعید ، فاتح ، فرخ منظور ، یوسف ثانی ، سیدہ سارا غزل ، ایس فصیح ربانی ، عمران شناور ، عبدالرحمن سید ، انیس فاروقی ، سید نصرت بخاری ، زیف سید ، کاظمی بابا ، علی ساحل، محمد شعیب خٹک ، روحانی بابا ، خاورچودھری، شاہ حسین ، عطاء رفیع ،فیصل عظیم فیصل ، سلیمان جاذب ، حماد ، شہزاد وحید ، کاشفی ، حافظ سمیع اللہ آفاقی ، نازنین ناز ، سیدہ شگفتہ ، عندلیب ، جگرصحرائی ، ناعمہ عزیز ، الم ، فیصل کمال ، محمد خلیل الرحمٰن ۔۔۔۔۔ (انسلاک جاری ہے۔۔۔)
ناعمہ عزیز — جنوری 2، 2012 2:08 شام
بھلا ہمیں ادب کا کیا پتا ہو :(:hypnotized:
شمشاد — جنوری 2، 2012 2:49 شام
محمود بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن میں ووٹ کیوں نہیں دے پا رہا؟
مغزل — جنوری 3، 2012 7:36 صبح
بھلا ہمیں ادب کا کیا پتا ہو :(:hypnotized:
جی گڑیا آپ کے تعارفی دھاگے سے ہمیں سب معلوم ہوگیا ہے ۔ جیتی رہو گڑیا۔۔۔
محمود بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن میں ووٹ کیوں نہیں دے پا رہا؟
شکریہ شمشاد بھائی ۔ میں خود سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ووٹ کی معیاد تو خاصی باقی ہے ۔ خیر میں نے معیاد ختم ہی کردی ہے ۔ اب دیکھے گا ذرا۔
شمشاد — جنوری 3، 2012 9:05 صبح
ووٹ کاسٹ نہیں ہو رہا۔
اور یہ جو پہلے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں تو وہ کیسے کیے ہیں؟
مغزل — جنوری 3، 2012 9:17 صبح
مجھے خود سمجھ نہیں آرہی کیا ہوگیا ہے ۔ آپ دیکھ لیں پلیز ۔۔۔ نبیل بھائی کو بھی آواز دیتا ہوں۔۔
نبیل — جنوری 3، 2012 10:53 صبح
محمود، آپ نے کہیں پول کی کیا مدت مقرر کی ہوئی تھی؟
نبیل — جنوری 3، 2012 10:55 صبح
ووٹ کاسٹ نہیں ہو رہا۔
اور یہ جو پہلے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں تو وہ کیسے کیے ہیں؟

شمشاد بھائی، مجھے ووٹ ڈالنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔ آپ کو کیا پرابلم نظر آتی ہے؟
شمشاد — جنوری 3، 2012 11:04 صبح
مجھے یہ ایسے نظر آ رہا ہے؟ ووٹ دینے کے لیے کہاں کلک کرنا ہے؟
vote.JPG
نبیل — جنوری 3، 2012 11:11 صبح
شمشاد بھائی اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اس پول میں اپنا ووٹ ڈال چکےہیں۔
شمشاد — جنوری 3، 2012 2:45 شام
تو یہاں بھی دھاندلی ہوتی ہے کیا کہ میری جگہ کوئی اور میرا ووٹ کاسٹ کر گیا۔
محمد امین — جنوری 5، 2012 6:06 صبح
تو یہاں بھی دھاندلی ہوتی ہے کیا کہ میری جگہ کوئی اور میرا ووٹ کاسٹ کر گیا۔

:laugh:
زلفی شاہ — جنوری 21، 2012 9:33 صبح
تو یہاں بھی دھاندلی ہوتی ہے کیا کہ میری جگہ کوئی اور میرا ووٹ کاسٹ کر گیا۔
شمشاد بھائی آپ کے کمنٹس پڑھ کر میرے تو ہنسی ضبط نہیں ہو رہی۔ اگر واقعی دھاندلی ہوئی ہے تو یہ بڑی زیادتی ہے۔ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%90-%D8%AF%DB%8C%DA%AF%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81.49094/