اصل مصرعہ کونسا ہے؟

انجانا — جولائی 28، 2011 10:09 صبح
سلام علیکم
ابھی میں نیٹ پر یہ مشہور شعر سرچ کر رہا تھا
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
تو اس کا دوسرا مصرعہ تین طرح پایا۔۔۔ براہ کرم اصل مصرعے کی نشان دہی کردیں نوازش ہوگی
1
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
2
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھی کروبیاں
3
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھیں کروبیاں
اصل مسئلہ کروبی کے جمع کا ہے کہ یہ لفظ کروبیاں مذکر ہے کہ مؤنث؟
شمشاد — جولائی 28، 2011 11:04 صبح
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
یہی صحیح ہے۔
الف عین — جولائی 28، 2011 11:04 صبح
پہلی صورت ہی درست ہے۔ کروبی فرشتے کی طرح مذکر ہی ہے، اور اس کی جمع بھی مذکر ہی ہو گی۔
انجانا — جولائی 28، 2011 11:42 صبح
بہت بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D8%B9%DB%81-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%9F.34318/