الف سے اشعار

A Basit — اگست 13، 2019 9:47 صبح
الف۔
1
اے جوئے آب بڑھ کے ہو دریائے تند و تیز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کے قبول
2
اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی صورت فولاد
3
اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک رات
ہنس کر گزار یا اسے روکر گزار دے
4
آج بھی ہو جو ابراہیم سا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا
5
اس سراب رنگ و بو کو گلستاں سمجھا ہے تو
آہ اے ناداں قفس کو آشیاں سمجھا ہے تو
6
ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں
جی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر
7
اسد بسمل ہے کس انداز کا قاتل سے کہتا ہے
تو مشق ناز کر خون دوعالم میری گردن پر
8
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
9
آشنا اپنی حقیقت سے ہو اے دہقاں ذرا
دانہ تو،کھیتی بھی تو،باراں بھی تو،حاصل بھی تو
10
اہل ایماں سوز کو کہتے ہیں کافر ہوگیا
آہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہوگیا
11
اے رحمت تمام میری ہر خطا معاف
میں انتہائے شوق میں گھبرا کے پی گیا
12
اس چمن میں مرغ دل گائے نہ آزادی کا گیت
آہ یہ گلشن نہیں ایسے ترانے کے لئے
13
آہ دنیا دل سمجھتی ہے جسے،وہ دل نہیں
پہلوئے انساں میں اک ہنگامہ خاموش ہے
14
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لامکاں خالی
خطا کس کی ہے یا رب لامکاں تیرا ہے یا میرا
15
اس پیکر خاکی میں اک شے ہے سو وہ تیری
میرے لیے مشکل ہے اس شے کی نگہبانی
16
اے رہرو فرزانہ رستے میں اگر تیرے
گلشن ہے تو شبنم ہو،صحرا ہے تو طوفاں ہو
17
اس جنوں سے تجھے تعلیم نے بیگانہ کیا
جو یہ کہتا تھا خرد سے کہ بہانے نہ تراش
18
اس عالم اسباب کے ظاہر پہ نہ جانا
آثارِ عیاں اور ہے آثارِ نہاں اور
19
اسی تلاش جستجو میں کھو گیا ہوں میں
اگر نہیں ہوں توکیوں کر،جوہوں توکیا ہوں میں
20
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتا
شیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
21
اک شوخ کا بسمل کہتے ہیں مشہور ہیں اب اس نام سے ہم
فن ہم سے تڑپنے کا سیکھو واقف ہیں بہت اس کام سے ہم
22
ارض و سما کہاں تری وسعت کو پاسکے
میرا ہی دل ہے وہ کے جہاں تو سما اسکے
23
اوروں کے بل پہ بل نہ کر اتنا نہ چل نکل
بل ہے تو بل کے بل پہ کچھ اپنے بل کے چل
24
اکیلا ہوں مگر آباد کر دیتا ہوں ویرانہ
بہت روئیگی میرے بعد میری شام تنہائی
25
انہی پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ
میرے گھرکےراستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
Abdul Basit
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:19 شام
آج واں تیغ و کفن باندھے ہویے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:31 شام
اک آہ گرم کی تو ہزاروں کے گھر جلے
رکھتے ہیں عشق میں یہ اثر ہم جگر جلے
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:35 شام
اس نے سلوا بھی لئے ہوں گے سیاہ رنگ لباس
اب محرم کی طرح عید مناتی ہوگی
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:37 شام
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:38 شام
اس ذات کے صحرا کی کڑی دھوپ میں ہم کو
ساتھی نہ سہی، سایہ دیوار بہت ہے
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:40 شام
ایک شام فراق ڈھل بھی گئی
پھر بھی ہر شام سوچتا ہوں میں
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:42 شام
آج کل مجھ سے وہ بات کرتا نہیں
اور اب کیا زمانہ خراب آئے گا
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:45 شام
اب کوئی آئے، چلا جائے، میں خوش رہتا ہوں
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:47 شام
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:48 شام
اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں اے دوست
سانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 2:53 شام
آ رہی ہے چاہِ یوسف سے صدا
دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 4:25 شام
ابی خرید لیں دنیا کہاں کی مہنگی ہے
مگر ضمیر کا سودہ برا سا لگتا ہے
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 9:18 شام
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے
بیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہؤا کیے
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 10:15 شام
اس نے بھی کر لیا ہے یہ وعدہ کہ عمر بھر
کچھ بھی ہو اب وہ دل نہ کسی کا دکھائے گا​
سلیم ستار — اکتوبر 3، 2019 11:02 شام
اس شہرِ آرزو سے بھی باہر نکل چلو
اب دل کی رونقیں بھی کوئ دم ہیں دوستو
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 4، 2019 7:05 صبح
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی​
سلیم ستار — مئی 18، 2020 12:11 شام
آپ کہتے تو ٹھیک ہیں لیکن
ہم انہیں آزمائے بیٹھےہیں
سحر کائنات — مئی 26، 2020 7:42 شام
انہی پتھروں پہ چل کے کبھی آ سکو تو آو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
سحر کائنات — مئی 26، 2020 7:44 شام
ابتدا میں ہی مر گئے سب یار
عشق کی انتہا کون لایا
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.108012/