دوست — اکتوبر 30، 2009 3:18 صبح
آداب عرض ہے
ہمیں آج کل کمپئرنگ کا بخار ہے اور اس کے لیے اقتباسات اور اشعار وغیرہ کا بہت سارا ذخیرہ ہونا چاہیے۔ امید ہے صاحب علم احباب اس دھاگے کو موضوع وار اشعار سے سجا دیں گے۔
الف عین — اکتوبر 30، 2009 10:34 صبح
ٹمپریچر کتنا ہے شاکر؟
خیر یہ تو مذاق تھا، لیکن یہ بتاؤ کس پروگرام کی کمپئرنگ کا بخار چڑھا ہے؟
دوست — اکتوبر 30، 2009 12:09 شام
بس اوسط درجے کا سمجھ لیں جناب۔
اصل میں یونیورسٹی میں پارٹیاں وغیرہ ہوتی رہتی ہیں تو ایک آدھ بار موقع ملا کمپئرنگ کا۔ لیکن بعد میں احساس ہوا کہ برمحل اشعار بات میں کتنا لطف پیدا کردیتے ہیں لیکن مجھے تو کبھی بھی اشعار یاد کرنے کی عادت نہیں رہی۔ سو یہاں درخواست کی۔
محمد وارث — نومبر 2، 2009 5:24 صبح
کچھ اشعار یاد کر لیں، اور انہی کی مناسبت سے موقع محل بنائیں گفتگو میں

دوست — نومبر 2، 2009 3:03 شام
بس یہی عادت نہیں ہے جناب۔ ہر بار اپنے لائبریرین سے کہتا ہوں کہ کوئی انتخاب دے دو جس میں موضوع وار اشعار لکھے ہوں اور وہ بھی یہی مشورہ دے ڈالتا ہے۔ اور میں ہر بار اسے اگلی بار پر ڈال دیتا ہوں کہ پھر سہی۔
انیس فاروقی — نومبر 2، 2009 4:25 شام
شاید
یہ دھاگہ آپ کی نظر سے نہیں گزرا ہے، اسی کو زندہ رکھیئے بہت کچھ مل جائے گا۔
محمد وارث — نومبر 2، 2009 5:56 شام
بس یہی عادت نہیں ہے جناب۔ ہر بار اپنے لائبریرین سے کہتا ہوں کہ کوئی انتخاب دے دو جس میں موضوع وار اشعار لکھے ہوں اور وہ بھی یہی مشورہ دے ڈالتا ہے۔ اور میں ہر بار اسے اگلی بار پر ڈال دیتا ہوں کہ پھر سہی۔
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
