بشیر بدر کی غزل

شمشاد — مارچ 12، 2014 8:03 صبح
بشیر بدرکی کتاب "کوئی شام گھر بھی رہا کرو" کے ٹائٹیل پر "کوئی شام گھربھی رہا کرو" ہی لکھا ہے۔ فہرست میں بھی "یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو" ہی لکھا ہے۔ جبکہ کتاب کے صفحہ 15 پر جو پوری غزل لکھی ہوئی ہے، اس میں " ۔۔۔۔ کوئی شام گھر میں رہا کرو" لکھا ہوا ہے۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ صحیح کیا ہے "بھی" یا "میں"؟
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 12، 2014 10:19 صبح
شمشاد بھائی ، یوں تو ہمیں پہلے مصرع کی مناسبت سے
’’کوئی شام گھر بھی رہا کرو‘‘​
زیادہ خوبصورت لگا، لیکن بشیر بدر صاحب اس غزل کے مالک ہیں وہ گھر میں رہنے کا مشورہ دیں یا گھر بھی رہنے پر اصرار کریں ہم ٹوکنے والے کون ہوتے ہیں بھلا؟ لیجیے آپ کے اس سوال سے متاثر ہوکر ہم نے لگے ہاتھوں بشیر بدر صاحب کی غزل کی تصحیح بھی کرڈالی ہے۔ دوسرے زمرے میں ملاحظہ فرمائیے۔
شمشاد — مارچ 12، 2014 11:35 صبح
وہ میں پڑھ آیا ہوں۔ اور داد بھی دے آیا ہوں۔
لیکن یہاں معاملہ ذرا دوسرا ہے۔
اعجاز بھائی کی کیا رائے ہے؟
الف عین — مارچ 14، 2014 3:24 صبح
میں نے تو بشیر بھائی کے منہ سے ’بھی‘ ہی سنا تھا۔ ممکن ہے کتاب میں ٹائپو ہو۔ ویسے بھی ایسی کوئی کتاب بشیر بدر کی نہیں ہے۔
خالد محمود چوہدری — مارچ 14، 2014 4:27 صبح

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.72762/