تمہاری بستی میں عید کرنے

انیس الرحمن — اگست 20، 2012 8:14 صبح
زمیں سے چندا کی دید کرنے
غموں سے خوشیاں کشید کرنے
میں نذرِ آتشِ عشق ہونے
وفا کی ساعت سعید کرنے
وہ لمحۂ جاں کی سوزش ِدل
اسی لمحے کی امید کرنے
مبارکیں دل سے دل کو دینے
صدائے الفت شدید کرنے
میں آگیا ہوں تمہارے در پر
تمہاری بستی میں عید کرنے
مہدی نقوی حجاز — اگست 20، 2012 8:20 صبح
اگر یہ کلام آپ کا ہے تو واقعی بہت اعلی کاوش ہے میاں۔۔۔ داد قبول ہو،
علی چوہدری — اگست 20، 2012 8:25 صبح
اچھا کلام ھے
عید مبارک
محمد بلال اعظم — اگست 20، 2012 8:25 صبح
داد دینے سے باہر ہے یہ کلام عید کی مناسبت سے۔
لاجواب شراکت
انیس الرحمن — اگست 20، 2012 8:26 صبح
اگر یہ کلام آپ کا ہے تو واقعی بہت اعلی کاوش ہے میاں۔۔۔ داد قبول ہو،
نہیں جناب میرا نہیں ہے۔ پر مجھے اس کا حوالہ نہیں ملا۔
نایاب — اگست 20، 2012 11:39 صبح
بہت خوب شراکت
محمداحمد — اگست 20، 2012 2:02 شام
میں آگیا ہوں تمہارے در پر
تمہاری بستی میں عید کرنے

واہ بہت ہی خوب انتخاب ہے۔
شمشاد — اگست 20، 2012 2:42 شام
ماشاء اللہ، جس کا بھی کلام ہے، بہت اچھا ہے۔
بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
Shahnaz Sheikh — ستمبر 20، 2012 7:15 شام
واہ بہت خوب !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92.53660/