کچھ اشعار ایسے ہیں جن کا ایک مصرع اتنا مشہور ہوا کہ ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا لیکن ان کا دوسرا مصرع کبھی نظر سے نہیں گزرا
جیسے کہ)
؏ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے آپکی نظر میں بھی کوئی ایسا مصرع ہے تو پیش کریں اور اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ ان کا دوسرا مصرع عنایت فرمائیں
شکریہ
محمد آصف میؤ — مئی 25، 2021 2:21 شام
؏ پھرنہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی براہِ کرم دوسرا مصرع عنایت کریں
کافی تحقیق کے باوجود بھی نہ مل سکا۔ بلکہ ایک صاحب نے ایسے تمام مصرعوں پر تحقیق کی ہے، انھوں نے بھی اسے ان مصارع میں لکھا ہے، جن کا دوسرا مصرع نہ مل سکا اور نہ ہی شاعر کا نام۔
اور ہو سکتا ہے کہ واقعی اس کا کوئی دوسرا مصرع نہ ہو۔ بعض اوقات بول چال میں ایسے جملے سرزد ہو جاتے ہیں، جو موزوں ہوتے ہیں، یہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
کافی تحقیق کے باوجود بھی نہ مل سکا۔ بلہ ایک صاحب نے ایسے تمام مصرعوں پر تحقیق کی ہے، انھوں نے بھی اسے ان مصارع میں لکھا ہے، جن کا دوسرا مصرع نہ مل سکا اور نہ ہی شاعر کا نام۔
اور ہو سکتا ہے کہ واقعی اس کا کوئی دوسرا مصرع نہ ہو۔ بعض اوقات بول چال میں ایسے جملے سرزد ہو جاتے ہیں، جو موزوں ہوتے ہیں، یہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
میں نے بھی کافی دیکھا لیکن دوسرا مصرع نہ مل سکا۔
پھر میں نے سوچا کہ کنوارے سے اس مصرعے کو شعر بنانے کا خود ہی بندوبست کریں، لیکن صاحبِ لڑی ایک نہیں چلنے دے رہے!