Saraah — نومبر 5، 2009 6:10 شام
خانہ ءعدل سے منصف کی صدا گونجتی ہے
اور ڈر جاتے ہیں زنجیر ہلاتے ہوئے لوگ
اہلیان محفل سے گزارش ہے یہ غزل کہیں سے مل جائے تو نوازش ہوگی
شکریہ
فاتح — نومبر 5، 2009 6:34 شام
خانہ ءعدل سے منصف کی صدا گونجتی ہے
اور ڈر جاتے ہیں زنجیر ہلاتے ہوئے لوگ
اہلیان آبجو سے گزارش ہے یہ غزل کہیں سے مل جائے تو نوازش ہوگی
شکریہ
یہ شعر گو کہ اچھا ہے مگر پہلی بار پڑھنے کا اتفاق ہو رہا ہے۔ گوگل سے رجوع بھی بے سود ثابت ہوئی۔
مگر یہ
"اہلیان آبجو" کیا ہوتا ہے؟ یہ اصطلاح بھی پہلی بار پڑھ رہا ہوں۔
Saraah — نومبر 5، 2009 6:47 شام
اوہ
بہت معزرت چاہتی ہوں غائب دماغی میری اففففف
اہلیان محفل لکھنا تھا

محمود احمد غزنوی — نومبر 5، 2009 6:47 شام
اہلیانِ آبجو تو مچھلیاں مینڈک ہی ہو سکتے ہیں

۔ ۔ ۔ویسے یہ شعر میں نے بھی پہلی مرتبہ ہی سنا ہے۔
فاتح — نومبر 5، 2009 6:52 شام
اہلیانِ آبجو تو
مچھلیاں مینڈک ہی ہو سکتے ہیں
حضور!
کچھووں سے اتنا گریز چہ معنی دارد؟

Saraah — نومبر 5، 2009 6:53 شام
اگر آبجو فورمز کے ممبرز نے سن لیا توووووووووووووووووو ،خدارا تدوین کر دیجیے کہ میں انسان ہوں اور آبجو کی ممبر بھی

Saraah — نومبر 5، 2009 6:54 شام
اففففففففففف مچھلی مینڈک کے بعد کچھوے بھی
فاتح — نومبر 5، 2009 6:56 شام
اگر آبجو فورمز کے ممبرز نے سن لیا توووووووووووووووووو ،خدارا تدوین کر دیجیے کہ میں انسان ہوں اور آبجو کی ممبر بھی
اوہ خدایا یعنی یہ کسی فورم کا نام تھا۔

فی الواقعہ معذرت خواہ ہوں کہ مجھے معلوم نہ تھا۔ صرف یہ جانتا تھا کہ "آبجو" ندی نالے یا نہر کو کہا جاتا ہے۔
محمود احمد غزنوی — نومبر 5، 2009 6:57 شام
میں بھی معزرت چاہتا ہوں

Saraah — نومبر 5، 2009 6:58 شام
چلیں کوئی بات نہیں فاتح ،مجھے ہی پہلے واضح کر دینا چاہیے تھا آپ کے استفسار پر ،اس لیے کچھ کچھ غلطی میری بھی ہے ،خیر کوئی بات نہیں

Saraah — نومبر 5، 2009 6:59 شام
کوئی بات نہیں محمود غزنوی ،اب تو مجھے شرمندگی ہونے لگی

فرقان احمد — مئی 17، 2018 8:57 شام
یہ شعر مرحوم شہزاد احمد کا ہے۔