موضوعاتی اشعار

منصور مکرم — نومبر 23، 2013 5:38 شام
سکول کے زمانے میں ہم دیکھتے تھے کہ بعض احباب کے پاس شاعری کی ایسی کتب موجود ہوتی تھی کہ جن میں مختلف موضوعات پر اشعار جمع کئے ہوئے ہوتے تھے۔
جن میں سے ہمارے بعض مقررین ساتھی اپنے عنوان کی تقریر کے موافق اشعار منتخب کر لیتے تھے۔
کچھ دنوں سے یہ خیال ذہن میں آیا تھا کہ پتہ نہیں اردو محفل پر کوئی ایسی لڑی ہوگی کہ جس میں مختلف موضوعات پر اشعار موجود ہوں؟
مجھے تو نہیں ملی ہے اب تک ۔
تو یا تو احباب اگر ساتھ دیں تو اسی لڑی سے موضوعاتی اشعار کا سلسلہ شروع کرتے ہیں،تاکہ کل کسی کو کسی خاص موضوع پر اشعار کی ضرورت ہو ،تو اردو محفل سے ہی اسکی ضرورت پوری ہوسکے۔
منصور مکرم — نومبر 27، 2013 4:45 شام
سید شہزاد ناصر
شمشاد
آسی مرزا
زبیر مرزا
اسامہ
قیصرانی
عمر سیف
کاشفی
@محمد اسامہ سرسری
@محمد خلیل الرحمن
نیرنگ خیال
محمدیعقوب آسی
جو دوست رہ گئے ہیں،انکو باقی ساتھی مدعو کریں۔
قیصرانی — نومبر 27، 2013 4:49 شام
بہت شکریہ جناب۔ شاعری کے بارے میرا علم بہت ہی محدود ہے اور چند شعراء کے چند کلام ہی میں نے توجہ سے پڑھے ہیں۔ تاہم جتنا ہو سکا، حصہ لیتا رہوں گا
سید شہزاد ناصر — نومبر 28، 2013 3:13 صبح
بہت مفید دھاگہ :)
کوئی موضوع چنیں تو اس کے مطابق اشعار کا سلسلہ شروع کیا جائے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%B9%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.69556/