مکمل غزل درکار ہے!

سید فصیح احمد — فروری 25، 2014 1:09 شام
السلام علیکم دوستو!
انور شعور کا ذیل شعر کہیں پڑھا ،
جو کچھ کہو قبول ہے تکرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سرِ بازار کیا کروں
دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس یہ مکمل غزل موجود ہو تو براہِ مہربانی یہاں چسپاں کر دیں :) ،
جزاک اللہ
فصیح احمد
قیصرانی — فروری 25، 2014 1:14 شام
طارق شاہ صاحب نے ایک شعر یہاں شیئر کیا تھا، عین ممکن ہے کہ ان کے پاس پوری غزل ہو؟
ساقی۔ — فروری 25، 2014 3:07 شام
جو کچھ کہو قبول ہے تقرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سر ِبازار کیا کروں
معلوم ہے کہ پار کھلا آسمان ہے
چھوٹتے نہیں ہیں یہ در و دیوار کیا کروں
اس حال میں بھی سانس لئے جا رہا ہوں میں
جاتا نہیں ہے آس کا آزار کیا کروں
ہیں واشگاف مجھ پہ تمہاری عنایتیں
جو ان کہی نہ ہو اسے اظہار کیا کروں
پھر ایک بار وہ رخ ِمعصوم دیکھتا
کھلتی نہیں ہے چشم ِگنہگار کیا کروں
یہ پُر سکون صبح یہ میں یہ فضا شعور
وہ سو رہے ہیں اب انھیں بیدار کیا کروں
انور شعور
سید فصیح احمد
سید فصیح احمد — فروری 25، 2014 3:46 شام
طارق شاہ صاحب نے ایک شعر یہاں شیئر کیا تھا، عین ممکن ہے کہ ان کے پاس پوری غزل ہو؟
جزاک اللہ قیصرانی بھائی ، جی آپ نے درست کہا میں نے بھی وہیں پڑھا مگر اُس دھاگے کی نوع ایسی تھی کہ وہاں اتنی لمبی تمہید باندھنا مناسب نہیں سمجھا :)
سید فصیح احمد — فروری 25، 2014 3:47 شام
جو کچھ کہو قبول ہے تقرار کیا کروں
شرمندہ اب تمہیں سر ِبازار کیا کروں
معلوم ہے کہ پار کھلا آسمان ہے
چھوٹتے نہیں ہیں یہ در و دیوار کیا کروں
اس حال میں بھی سانس لئے جا رہا ہوں میں
جاتا نہیں ہے آس کا آزار کیا کروں
ہیں واشگاف مجھ پہ تمہاری عنایتیں
جو ان کہی نہ ہو اسے اظہار کیا کروں
پھر ایک بار وہ رخ ِمعصوم دیکھتا
کھلتی نہیں ہے چشم ِگنہگار کیا کروں
یہ پُر سکون صبح یہ میں یہ فضا شعور
وہ سو رہے ہیں اب انھیں بیدار کیا کروں
انور شعور
سید فصیح احمد
بیحد شکریہ برادرِ محترم ! سلامت رہیں ، آمین ! :)
محمد اسلم — فروری 25، 2014 6:35 شام
دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
یہ والی کونسی ہے؟؟؟؟؟
قیصرانی — فروری 25، 2014 6:38 شام
دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
یہ والی کونسی ہے؟؟؟؟؟
ایک نظر ڈال لیجئے کہ یہ تو نہیں؟
محمد اسلم — فروری 25، 2014 7:08 شام
لگتی تو نہیں:)
ساقی۔ — فروری 27، 2014 11:44 صبح
دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
یہ والی کونسی ہے؟؟؟؟؟

یہ ملی ہے چیک کریں ۔
BookReaderImages.php
محمد اسلم — فروری 27، 2014 11:58 صبح
یہ ملی ہے چیک کریں ۔
۔
نہیں۔ یہ بھی نہیں
محمد اسلم — فروری 27، 2014 12:11 شام
؏ چل دئے سوئے حرم،کوئے بُتاں سے مومن
جب دِیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
(ارشد علی خان قلقؔ)
شاید یہ ہے،،، کوئی شک؟؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DA%A9%D9%85%D9%84-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AF%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92.72412/