ایک نئی کاوش کا آغاز کیا ہے۔۔۔ ایک مسدس لکھنے کی کوشش کی ہے جس کی روزانہ ایک قسط آپ احباب اور اساتذہ کی خدمت میں پیش کروں گا۔۔
اشکریزاں جب ہوئی مغرب تفکّر کی سحر
ہنہناتی چھاگئ پھر جہل کی شب سربہ سر
جھل کے ایوان میں آنے لگی فکرِ بشر
بے مروّت بن گئے پھر داورانِ خیر و شر
ہر کوئی پھر فلسفی اور خبرہِ دیں بَن گیا
تھی خبر جس کو نہ اپنی اہلِ خبرہ بَن گیا