نیا سال

نظام الدین — دسمبر 31، 2015 9:42 صبح
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کہیں بکھرتی ہوئی دھول میں سوال ملیں
آؤ کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں
share3%2B30-12-13.jpg
نظام الدین — دسمبر 31، 2015 9:43 صبح
پہلے سے خد و خال نہ پہلے سے ہیں خیال
ہم کتنا ایک سال کے اندر بدل گئے
share3%2B31-12-13.jpg
نظام الدین — دسمبر 31، 2015 9:43 صبح
خدا کرے کہ نیا سال تیرے دامن میں
وہ سارے پھول کھلادے
کہ جن کی خوشبو نے
تیرے خیال میں شمعیں جلائے رکھی تھیں
(پروین شاکر)
share1%2B31-12-13.jpg
نظام الدین — دسمبر 31، 2015 9:43 صبح
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
share4%2B31-12-13.jpg
نظام الدین — دسمبر 31، 2015 9:44 صبح
10489826_1131277110217667_7312874487669718271_n.jpg

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%84.86808/