وطن سے متعلق شاعری

جاسمن — ستمبر 30، 2016 11:51 صبح
مرے وطن میرے بس میں ہو تو تری حفاظت کروں میں ایسے
خِزاں سے تجھ کو بچا کے رکھوںِ،بہار تجھ پہ نثار کر دوں
محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2016 12:59 شام
بنائے پاک وطن لا الٰہ الّا اللہ
نگاہِ قوم پہ روشن ہے اس کی منزل و راہ
خدا گواہ فرشتے گواہ قوم گواہ
ترا ضمیر ہے زندہ دمک رہی ہے جبیں
ترے وجود پہ نازاں ہیں آسمان و زمیں
محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2016 1:00 شام
"وطن" لفظ آنا ضروری ہے؟
محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2016 1:04 شام
ایک مشہور شعر
اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا
تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ہیں
جاسمن — ستمبر 30، 2016 1:49 شام
"وطن" لفظ آنا ضروری ہے؟
نہیں۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2016 2:27 شام
گلشن نظرؔ اپنا یونہی آباد رہے گا
بد خواہ جو اس کا ہے وہ برباد رہے گا
واللہ کہ یہ ملکِ خداداد رہے گا
آزاد تھا آزاد ہے آزاد رہے گا
ان شاء اللہ
فہد اشرف — نومبر 22، 2016 4:24 شام
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
علامہ اقبال
شاہد رضا خان — نومبر 28، 2016 7:09 صبح
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D8%B7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.92211/