پہلے مصرع کی تلاش ہے

northstar1 — اگست 6، 2011 6:12 صبح
پہلے مصرع کا مفھوم کچھ اس طرح ہے کہ :
میں وہ ذرہ ہوں جو اگر گم ہو گیا تو۔۔۔۔۔
دوسرا مصرع ہے کہ :
" تا ابد ماتم کرے گی یہ کائنات "ا
پہلا مصرع نہی مل رہا ، براے کرم تلاش میں مدد کیجئے ، شکریہ
الف عین — اگست 6، 2011 10:14 صبح
مجھے تو دوسرا مصرع بھی نہیں ملا، کہ یہ وزن میں ہو تو مصرع کہا جائے!!
northstar1 — اگست 7، 2011 4:51 صبح
بہت عرصه پہلے ٹی وی نے سلیم احمد (رائٹر) کی وفات پر ایک پروگرام پیش کیا تھا ، اس میں بیک گراؤنڈ میں کسی نے اس طرح کا شعر پڑھا تھا- مجھے دوسرا مصرع اچھی طرح یاد ہے یہ بالکل اسی طرح تھا-
مغزل — اکتوبر 29، 2011 12:07 شام
آپ کہیے تو نیا شعر اس موضوع پر کاڑھ کے پیشِ خدمت کردیتے ہیں۔:battingeyelashes:
ایس فصیح ربانی — دسمبر 13، 2011 6:05 شام
میرے خیال کے مطابق لفط یہ زائد ہے،
مصرعہ کچھ یوں ہو گا:
" تا ابد ماتم کرے گی کائنات "
ایس فصیح ربانی — دسمبر 13، 2011 6:09 شام
اور اگر پہلا مصرعہ یوں کر لیا جائے تو شعر مکمل ہو سکتا ہے:
میں وہ ذرہ ہوں کہ جو گم ہو گیا
تا ابد ماتم کرے گی کائنات

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D8%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4-%DB%81%DB%92.34371/