یہ شعر کس کا ہے؟

جیہ — اگست 26، 2010 10:34 صبح
تم جہاں چھوڑ گئے تھے میں وہیں ہوں اب تک
اس سے بڑھ کر میری رودادِ سفر کیا ہوگی

کسی نے مجھ سے اس شعر کے شاعر کا نام پوچھا ہے جو ظاہر ہے مجھے نہیں معلوم، اسی سلسلے میں وارث، فرخ، مغل بھائی اور فاتح بھائی سے در خواست ہے۔
جنہوں نے پوچھا ہے اس کا خیال ہے کہ یہ ایک شعر نہیں بلکہ دو شعروں کے الگ الگ مصرعے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو میں دونوں شعر اور شعر کہنے والوں کا نام بھی جاننا چاہوں گی:)
محمد وارث — اگست 26، 2010 10:38 صبح
بھئی مجھے تو قطعاً علم نہیں، پہلی دفعہ یہ شعر ی(یا اشعار) پڑھ رہا ہوں، ویسے وحدتِ مضمون تو پایا جاتا ہے دونوں مصرعوں میں سو ایک شعر بھی ہو سکتا ہے۔
جیہ — اگست 26، 2010 10:45 صبح
مجھے بھی ایک ہی شعر لگ رہا ہے
فرخ منظور — اگست 26، 2010 11:27 صبح
شاید مغل صاحب کچھ بتا سکیں کہ انہیں نئے شعرا سے بہت ربط ہے۔
فاتح — اگست 26، 2010 11:38 صبح
تم جہاں چھوڑ گئے تھے میں وہیں ہوں اب تک
اس سے بڑھ کر میری رودادِ سفر کیا ہوگی

کسی نے مجھ سے اس شعر کے شاعر کا نام پوچھا ہے جو ظاہر ہے مجھے نہیں معلوم، اسی سلسلے میں وارث، فرخ، مغل بھائی اور فاتح بھائی سے در خواست ہے۔
جنہوں نے پوچھا ہے اس کا خیال ہے کہ یہ ایک شعر نہیں بلکہ دو شعروں کے الگ الگ مصرعے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو میں دونوں شعر اور شعر کہنے والوں کا نام بھی جاننا چاہوں گی:)
شعرا کے ناموں کا تو مجھے علم نہیں لیکن شاید جس نے آپ سے پوچھا ان کی بات درست ہے کہ یہ دو اشعار ہیں کیونکہ میں نے کئی ایک جگہ اس کا مصرع اولیٰ ایک اور شعر کے مصرع ثانی کے طور پر پڑھا ہے:
گردش وقت بھی آگے مجھے لے جا نہ سکی
تم جہاں چھوڑ گئے تھے میں وہیں ہوں اب تک
یوں بھی ہو سکتا ہے کہ کسی نے حبیب جالب کے مصرع "اس سے بڑھ کر میری تحسین بھلا کیا ہو گی" میں ایک دو الفاظ کی ترمیم کر کے اس مصرع "تم جہاں چھوڑ گئے تھے میں وہیں ہوں اب تک" پر گرہ لگائی ہو۔ واللہ اعلم بالصواب
شاہد جاوید — اگست 26، 2010 12:51 شام
فاتح بھائی کی بات ٹھیک لگتی ہے۔
محمد یعقوب آسی — اگست 30، 2010 5:45 شام
جس کسی کا بھی ہے شعر عمدہ ہے
مغزل — نومبر 10، 2010 7:41 صبح
اتفاق ایسا کہ میرے علم میں بھی نہیں ۔ سو اس گمنا م شاعر کے لیے ہدیہ تحسین ۔
جیہ — نومبر 10، 2010 8:11 صبح
ارے بھائی میں تو اس دھاگے کو بھول ہی چکی تھی۔ فاتح بھائی کا شکریہ بھی ادا نہ کیا :( وہ دل میں کیا سوچ رہے ہوں گے۔ بہر حال دیر آید درست آید ۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ فاتح بھائی۔ کم از کم یہ ثابت تو ہوا یہ دونوں مصرعے الگ الگ شعر کے ہیں۔ ایک بار پھر شکریہ۔
ابن سعید — نومبر 10، 2010 8:20 صبح
کیا یہ بتانے سے کام چل سکتا ہے کہ یہ شعر کس کا نہیں ہے؟ :)
کچھ ایک نام تو بتا ہی سکوں گا۔ ویسے دونوں اشعار اپنی اپنی جگہ خوب ہیں۔
جیہ — نومبر 10، 2010 8:21 صبح
نیکی اور پوچھ پوچھ۔ آپ ضرور مت بتائیں ۔۔۔۔ :p
مغزل — نومبر 10، 2010 9:10 صبح
شکریہ جیہ نظر انداز نہ کرنے کے لیے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%9F.31239/