یہ کلام کس کا ہے؟

فرخ منظور — مارچ 10، 2008 9:46 صبح
براہ مہربانی اگر کسی کو اس شعر کے شاعر کا پتا ہو تو بتا دیں -
ہے مریضِ عشق کا آنکھوں میں دم
آن چھوڑو دیکھ جاؤ آن کر
:confused:
الف عین — مارچ 10، 2008 4:44 شام
مجھے علم تو نہیں، لیکن لگتا ہے مدرسۂ داغّ کے کسی شاعر کا، اگر ان کا ہی نہیں تو۔
محمد وارث — مارچ 10، 2008 5:14 شام
اچھا سلسلہ ہے فرخ صاحب، یہاں ہم وہ اشعار پوسٹ کر سکتے ہیں جن کے کہنے والوں کا علم نہ ہو۔
آپ نے اچھا شعر پوسٹ کیا ہے اگر شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور بتائیے گا۔
خاموش مُجاہد — مئی 3، 2008 6:23 صبح
کم از کم میرا تو نہیں ۔;)۔۔ شعر بہت اچھا ہے جس کا بھی ہو
مرک — اگست 2، 2008 8:31 شام
مجھے پتہ ہے بتاؤں۔۔۔۔
کسی شاعر کا ہے:grin::grin::grin:
سکون — اگست 2، 2008 8:34 شام
مجھے پتہ ہے بتاؤں۔۔۔۔
کسی شاعر کا ہے:grin::grin::grin:

مرک جی بتا دیں نا ؟پتا ہے آپ کو نہیں پتا آپ صرف اپنے دانت دکھانا چاہتی تھی :grin::grin::grin:
مرک — اگست 2، 2008 8:52 شام
مرک جی بتا دیں نا ؟پتا ہے آپ کو نہیں پتا آپ صرف اپنے دانت دکھانا چاہتی تھی :grin::grin::grin:

تو اپکو اب بھی لگتا ہے مجھے پتہ تھا جب سخنوروں کو ہی نہیں پتہ تو ہمیں کسیے:grin:
سکون — اگست 2، 2008 9:06 شام
تو اپکو اب بھی لگتا ہے مجھے پتہ تھا جب سخنوروں کو ہی نہیں پتہ تو ہمیں کسیے:grin:

نہیں مجھے پہلے سے ہی پتا تھا کہ آپ کو کچھ نہیں آتا ہاہاہا:grin::grin::grin:
الف عین — اگست 3، 2008 7:33 صبح
ایک بہت مشہور شاعر ہیں جن کے اکثر اشعار ’کوٹ‘ کیے جاتے ہیں۔ یہ ان کا ہی ہو سکتا ہے۔ ’نامعلوم‘ وہانوی۔
مرک — اگست 3، 2008 11:23 صبح
ہاں جی کچھ نہیں آتا۔
سکون — اگست 3، 2008 11:47 صبح
ہاں جی کچھ نہیں آتا۔

سورے بابا کان پکڑوں کیا اپنے ؟:grin:اللہ تعالیٰ سے دعا کہ آپ کو دنیا کا ہر علم عطا فرمائے میں نے کہا کہہ اس شعرا کے شاعر کے بارے میں پتا نہیں ہے :grin:
مرک — اگست 3، 2008 11:51 صبح
ارے نہیں یہ بات نہیں میں بھی اسی کی بات کر رہی ہوں جس کے بارے میں آپ کہر ہے ہیں:)
آصف شفیع — ستمبر 24، 2008 7:29 صبح
اچھا ! اگر کسی کو نہیں پتا تو جس نے پوسٹ کیا، اسی کا ہو گیا
مغزل — ستمبر 24، 2008 7:46 صبح
یہ شعر فرخ صاحب نے ساحر کے تھریڈ میں بھی پیش کیا ہے ۔۔ اور یہاں بھی
یعنی حجت تمام ۔۔ یہ شعر ’’ فرخ ُ‘‘ صاحب کا ہُوا۔۔۔۔
ایم اے راجا — ستمبر 24، 2008 12:24 شام
بہت اچھا سلسلہ ہے، بہت خوب سخنور صاحب۔
فرخ منظور — ستمبر 24، 2008 4:54 شام
یہ شعر فرخ صاحب نے ساحر کے تھریڈ میں بھی پیش کیا ہے ۔۔ اور یہاں بھی
یعنی حجت تمام ۔۔ یہ شعر ’’ فرخ ُ‘‘ صاحب کا ہُوا۔۔۔۔
قبلہ یہ اچھی زبردستی ہے :) بہرحال بہت شکریہ یقیناً یہ شعر میرا نہیں‌ ہوسکتا - :)
اچھا ! اگر کسی کو نہیں پتا تو جس نے پوسٹ کیا، اسی کا ہو گیا

آصف صاحب -
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم
وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں
قبلہ آپ کے کہنے سے ایسا ہو نہیں‌ سکتا اگر ہو جاتا تو کیا ہی بات تھی - :)
فرخ منظور — ستمبر 24، 2008 4:57 شام
مزید دو شعر پیش کر رہا ہوں اگر کسی کو علم ہو کہ کس کے ہیں - بہت مدت سے تلاش میں ہوں -
یہ شعر میں نے ایک قلفیوں والی ریڑھی پر لکھا ہوا دیکھا تھا -
تو اسے اپنی تمناؤں کا مرکز نہ بنا
چاند ہرجائی ہے ہر گھر میں اترتا ہوگ
اور دوسرا
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%9F.11162/