محمد مدثر — اکتوبر 30، 2017 7:27 شام
السلام علیکم اہلیان محفل! میرا نام محمد مدثر ہے، عمر اکیس سال ہے اور میرا تعلق گلگت سے ہے، میں حصول علم کی خاطر ایک ماہ قبل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں۔ اردو محفل میں بطور مہمان کافی عرصہ پہلے سے آنا جانا لگا رہتا تھا لیکن باقاعدہ رکنیت چار دن قبل حاصل کی۔ میرا برج سنبلہ ہے، عدد آٹھ ہے، پسندیدہ رنگ سبز ہے، طبیعت میں جذباتیت اور تجسس غالب ہیں۔کھیلوں میں فٹبال سے جنون کی حد تک شغف ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں فرنینڈو ٹوریس، اینتوان گریزمن، بلال ربیری اور پرانے کھلاڑیوں میں جارجی بیسٹ، روبرٹو باجیو، ایرک کینٹونا اور آندرے شیوچینکو پسندیدہ ہیں۔ تاریخ اسلام اور اردو ادب پسندیدہ موضوعات ہیں۔ ابن صفی کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا بھی بہت بہت پسند ہیں۔
زیک — اکتوبر 30، 2017 9:24 شام
خوش آمدید مدثر
محمد وارث — اکتوبر 31، 2017 3:25 صبح
خوش آمدید مدثر صاحب!
اے خان — اکتوبر 31، 2017 3:32 صبح
خوش آمدید محترم
آپ کھلاڑیوں کو کیوں پسند کرتے ہیں. پسند کرنے کے لئیے دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے. مثال کے طور پر... کوئی اچھی سی ادبی شخصیت وغیرہ وغیرہ.
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 31، 2017 4:19 صبح
وعلیکم السلام مدثر بھائی
آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔
فرحان محمد خان — اکتوبر 31، 2017 4:51 صبح
خوش آمدید جناب
سید عمران — اکتوبر 31، 2017 6:00 صبح
وعلیکم السلام۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
کون سے علم کے حصول کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں؟؟؟
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:13 صبح
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:14 صبح
بہت شکریہ محمد وارث صاحب!
فہد اشرف — اکتوبر 31، 2017 7:16 صبح
خوش آمدید
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:21 صبح
خوش آمدید محترم
آپ کھلاڑیوں کو کیوں پسند کرتے ہیں. پسند کرنے کے لئیے دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے. مثال کے طور پر... کوئی اچھی سی ادبی شخصیت وغیرہ وغیرہ.
بہت شکریہ اے خان صاحب! میں فٹبال کا کچھ زیادہ دلدادہ ہوں اسی لئے میں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کی شمولیت کو ترجیح دی۔
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:23 صبح
وعلیکم السلام مدثر بھائی
آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔
جزاک اللہ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی!
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:25 صبح
بہت شکریہ فرحان محمد خان صاحب!
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:29 صبح
وعلیکم السلام۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
کون سے علم کے حصول کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں؟؟؟
جزاک اللہ سید عمران صاحب۔ میں دنیاوی علم کے حصول کے لئے اسلام آباد آیا ہوں۔
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 7:30 صبح
سید عمران — اکتوبر 31، 2017 9:08 صبح
جزاک اللہ سید عمران صاحب۔ میں دنیاوی علم کے حصول کے لئے اسلام آباد آیا ہوں۔
اس دنیاوی علم کا نام کیا بہت خفیہ اور پوشیدہ علوم میں سے ہے؟؟؟
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 10:10 صبح
اس دنیاوی علم کا نام کیا بہت خفیہ اور پوشیدہ علوم میں سے ہے؟؟؟
ھھھھھھھھھھ شاہ جی یہاں جامعات میں داخلے بند ہو چکے ہیں، ان شاء اللہ دسمبر میں داخلہ لوں گا۔ اردو یا انگریزی ادب میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے۔ فی الحال ایک نجی ادارے میں انگریزی زبان سیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
یوسف سلطان — اکتوبر 31، 2017 10:27 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید
محمد مدثر — اکتوبر 31، 2017 10:29 صبح
جزاک اللہ یوسف سلطان صاحب!
محمد تابش صدیقی — نومبر 15، 2017 11:48 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید۔
چلیں کوئی اور بھی آیا اسلام آباد سے۔
کہاں رہائش پذیر ہیں اسلام آباد میں؟
میں پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں رہتا ہوں۔