ظاہر ہے اردو محفل نے زیور جو استعمال کیا ہے اور سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے قدر و قیمت میں اضافہ ہی ہو گا ناں۔ +زبردست+
زیور — نومبر 7، 2007 3:16 صبح
شمشاد اردو محفل بذات خود حسین وجمیل ھے
ہاں یہ الگ بات ھے کہ خو بصورت انسان پہنے تو زیور کی قدر بڑھ جاتی ھے
اور آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ اصل میں مجواھرات کے مھنگے ہونے کا راز
ہی یہی ھے کیونکہ خوبصورت لوگوں کو زیورات سے اراستہ جگمگ کرتے
دیکھکر ھم جیسے نتھو خیرے بھی انہں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
جس کی وجہ سے طلب اور رسد کا مسَلہ پیدا ہوجاتا ھےِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ
ہاں اک دنیاں ہے تو سہی جہاں واقعی
کبھی کبھی کچھ چیزوں کی قیمتیں
انتہایی نچھلی سطح پہ پہنچ جاتی ھے
اور وہ دنیا ھے ہماری دنیا جہاں کچھ چیزیں
مثلاً انسانیت شرافت خلوص وغیرہ کبہی کبھار
کوڑیوں کے مول بِکنے لگتے ہیں
زینب — نومبر 8، 2007 5:28 صبح
کبھی کبھی نہین زیور بھائی یہ ہمیشہ ہی گرتی ہیں۔۔۔۔۔
صرف علی — نومبر 8، 2007 8:26 صبح
سلام علیکم خوش آمدید زیور ویسے یہ زیور مردوں کہ کام کا ہے یہ عورتوں کے کیونکہ اگر یہ عورتوں کے کام کا ہیں تو پھر مردوں کو اسے دور ہی رہنا چاہیے ورنہ قیامت میں ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی اور ہم نہیں جاہتے کے قیامت میں کوئی ایسا وقت کزارنا پڑے یقین باقی لوگ بھی نہیں چاہتے ہونگئے۔
شمشاد — نومبر 8، 2007 10:39 صبح
میں نے سونے کے بنے ہوئے زیور کی قیمت کی بات کی تھی، یہ آپ لوگ کونسی قیمتیں گرا رہے ہو؟
زینب — نومبر 21، 2007 7:54 صبح
ہم تو بس یوں ہی بے پر کی اڑا رہے ہیں؛؛؛
شمشاد — نومبر 21، 2007 10:40 صبح
بے پر کے بھلا کیسے اُڑا جا سکتا ہے؟
زیور — نومبر 25، 2007 12:31 شام
آداب کچھ موسم کے اثرات ھمارے کمپیوٹر میاں
کے طبع نازک پہ شاید گراں گذرے کہ یہ بھی
انجھانی لیڈی ڈیانا کے طرح مالٹے کے چھلکے
پہ پاوں رکھنے سے نزله زکام میں مبتلا ہوجاتاہے
سو اس نے حتی الامکان همیں بهی ارام کرنے اور اراستہ
و پیراستہ محفل خوباں سے دور رکہنے کی کوشش ناکام
و نامراد کی لیکن بصد شکر و افتخار کہ
اس بے وفا کا شهر هے اور هم ہیں دوستو
هم اک بار پهر نے جوش و جذبے اور کیل کانٹوں سے لیس اس
بزم برقی میں ادهمکے ہیں اور منتظر شرف دیدارہیں....
کویی چاے پاڼی کا انتظام نهیں ہے یہاں؟
شمشاد — نومبر 25، 2007 3:05 شام
خالی چائے پانی سے گزارہ ہو جائے گا یا کھانے وانے کا بھی بندوبست کرنا پڑے گا۔
زیور — نومبر 26، 2007 3:31 صبح
آپ کے اس پاس تو کہانے کے لئے
کبسہ ارز بخاری شوایہ علی فھم
اور پتہ نہیں کیا کیا ملتا ہوگا
کیا بات ھے بہی کیا ہی بات ھے
شمشاد — نومبر 26، 2007 5:44 صبح
یہی نہیں بھئی اور بھی بہت کچھ ہے، آپ آنے والے بنیں۔
زینب — نومبر 26، 2007 9:11 صبح
تو میںبھی ائی پیچھے پیچھے۔۔۔۔۔۔۔اپ تیاری کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — نومبر 26، 2007 10:03 صبح
آ جاؤ تم بھی آ جاؤ
کھانا کیا ہے؟ یہ پہلے بتا دینا کہ تیاری میں کچھ وقت لگتا ہے۔
زینب — نومبر 27، 2007 6:29 صبح
جب بھوک لگی ہو تو جو مل جائے وہی۔۔۔۔۔۔اللہ کا شکر ادا کر کے کھا لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — نومبر 27، 2007 10:03 صبح
پھر بھی کچھ نہ کچھ خاص کھانے کی خواہش تو ہوتی ہے ناں